پاک بھارت معاہدہ، تجارت میں آسانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت نے تجارتی سامان کی دو طرفہ نقل و حرکت کو سہل بنانے کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس پر عمل درآمد اس برس اکتوبر سے شروع ہوگا۔ یہ معاہدہ واہگہ کے مقام پر دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے سوموار کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں طے پایا۔ اس سمجھوتے کی تفصیلات منگل کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئیں۔ جن نکات پر اتفاق ہوا ان میں ایک دوسرے ملک کے سامان سے لدے ٹرکوں کو واہگہ/اٹاری کے مقام پر سرحد پار کر کے پہلے سے طے شدہ جگہ پر سامان اتارنے کی اجازت ہوگی۔ ابتدائی طور پر دس پہیوں والے ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی اور مزدوروں کے ذریعے سامان ایک ٹرک سے اتار کر سرحد پار لیجایا جاتا تھا اور اس کے بعد دوسرے ٹرک پر اسے دوبارہ لادا جاتا تھا۔ اب سامان کی نقل و حرکت کے لیے درمیان سے مزدورں کا عنصر ختم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے واہگہ/اٹاری کے مقام پر دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے درمیان رابطے کے لیے ہاٹ لائن بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ، ویزا اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا واحد داخلہ پرمٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ ان ٹرکوں کے ڈرائیور کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ایسی پیلے رنگ کی جیکٹس پہنیں جن پر ان کے ملک کا نام لکھا ہوگا۔ ٹرکوں کو سامان اتارنے کی اجازت صبح سات سے لے کر دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ نقل و حمل کو مزید آسان بنانے کے لیے دونوں جانب کارگو کے لیےمخصوص گیٹ نصب کیے جائیں گے جو موجودہ پاکستانی اور بھارتی کسٹم دفاتر کے ساتھ بنائے جائیں گے اور دونوں گیٹوں کے درمیانی راستے کو باڑ لگا کر ملایا جائے گا۔ اس مخصوص کارگو گیٹ کی تکمیل کے بعد اسے ہر قسم کے سامان کی نقل وحمل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس نئے نظام سے دونوں ممالک کی تجارتی برادری کو فائدہ ہوگا اور سامان کی نقل و حرکت میں کم وقت لگے گا۔ | اسی بارے میں ’سمجھوتہ ایکسپریس تخریب کاری کا نشانہ‘19 February, 2007 | پاکستان مزید قیدیوں کا تبادلہ23 December, 2006 | پاکستان رہا کیے گئے ماہی گیر بھارت واپس30 May, 2006 | پاکستان کشمیری وفد واہگہ پر روک دیا گیا14 October, 2004 | پاکستان پاک بھارت مذاکرات: توقعات امیدیں اور حقائق14 February, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||