گورنر مغویوں کی رہائی کیلیے پرامید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کےگورنر علی جان اورکزئی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے پندرہ اہلکاروں کی بازیابی کی کوششوں میں کافی پیشرفت ہوئی ہےاور امید ہے کہ ان اہلکاروں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ گورنر سرحد نے یہ بات قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑہ چنار میں تقریباً تیس قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگے سے خطاب کے دوران کہی۔ گورنر علی جان اورکزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی جرگے نےگزشتہ دو روز سے سکیورٹی فورسز کے اغواء شدہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور جمعہ کو جرگہ دوبارہ مذاکرات کرنے کے لیےجائے گا۔ گورنر نے اپنے خطاب کے دوران اغواء ہونے والے اہلکاروں میں سے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار لائق حسین کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک غیر اسلامی فعل قرار دیا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی پندرہ افراد کو بہت جلد زندہ بازیاب کرا لیا جائے گا۔ واضع رہے کہ سکیورٹی فورسز کے سولہ اہلکار آٹھ روز قبل اس وقت لاپتہ ہوئے تھےجب وہ جنوبی وزیرستان کے سرہ روغہ جانے والے ایک قافلے سے الگ ہوئے تھے۔ مغویان میں سے لائق حسین نامی ایک اہلکار کا سرگزشتہ منگل کو جنڈولہ کے قریب ایک میدان سے ملا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سر کے ساتھ ایک خط بھی ملا تھا جس میں گزشتہ دنوں مختلف فوجی کارروائیوں میں ڈی آئی خان اور ٹانک سے گرفتار ہونے والے دس افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں جنوبی وزیرستان حکومت کے لیے بڑا چیلنج14 August, 2007 | پاکستان لاپتہ سکاؤٹس: ایک اہلکار ہلاک14 August, 2007 | پاکستان لاپتہ سکاؤٹس، کوئی سراغ نہیں10 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار حملہ آور ہلاک13 August, 2007 | پاکستان فوجی قافلہ، بارودی سرنگ سے حملہ11 August, 2007 | پاکستان چوکی پر حملہ، بارہ شدت پسند ہلاک09 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||