لبانو ریپ کیس کراچی منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی دو نوعمر لڑکیوں کے مقدمات اندرون سندھ سے کراچی کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے یہ حکم مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی سولہ سالہ نسیمہ لبانو اور چودہ سالہ کائنات سومرو کے والدوں کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں پر پیر کو جاری کیا۔ نسیمہ لبانو کو پنجاب سے متصل سندھ کے سرحدی قصبے اوباوڑو میں واقع ان کے آبائی گاؤں حبیب لبانو میں مبینہ طور پر 11 افراد نے 27 جنوری 2007ء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس سے دو ہفتے قبل 10 جنوری 2007ء کو کائنات سومرو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ کے گاؤں میں مبینہ طور پر چار افراد کے ہاتھوں اغواء کے بعد زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔ نسیمہ اور کائنات کی مقدمات بالترتیب میرپور ماتھیلو اور دادو کی سیشن کورٹس میں زیر سماعت ہیں۔ نسیمہ کے والد حمزہ لبانو اور کائنات کے والد غلام نبی سومرو نے سندھ ہائی کورٹ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں داخل کی تھیں جن میں ان کا موقف تھا کہ ملزمان بااثر ہیں اور وہ اور ان کے ساتھی انہیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ان کے لئے اپنے علاقوں کی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات کی سماعت کراچی کی عدالت سے کرائی جائے تاکہ انہیں انصاف ملنے کی امید ہو۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد پر مشتمل سنگل بینچ نے پیر کو ان درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے مقدمات کے گرفتار ملزمان کو بھی کراچی جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کے حکم پر نسیمہ لبانو کو ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے دو ہفتوں بعد اہل خانہ سمیت کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں پولیس لائنز میں سرکاری رہائش گاہ فراہم کی گئی تھی تاہم 23 جون کو انہیں اس مکان سے بیدخل کردیا گیا جس کے خلاف وہ کراچی پریس کلب کے سامنے اہل خانہ سمیت تین ہفتوں تک بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھیں۔ تاہم حکومت سندھ کے کسی اہلکار نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ | اسی بارے میں نسیمہ لبانو،جہاز سے فٹ پاتھ تک26 July, 2007 | پاکستان ’تصفیے کے لیے نسیمہ پر دباؤ‘09 February, 2007 | پاکستان نسیمہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں02 March, 2007 | پاکستان عورتوں کی عالمی دن پر کراچی ریلی07 March, 2007 | پاکستان نسیمہ سے گھر خالی کرنے کا مطالبہ28 March, 2007 | پاکستان ’میں تو زندہ ہی مر گئی‘: نسیمہ لبانو01 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||