مشرف کابل جرگے سے خطاب پر آمادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر مشرف کابل میں جاری ’امن جرگے‘ کے اختتامی اجلاس میں شرکت پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں نے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ’اصولی طور پر‘ کابل میں جاری انسدادِ دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے جمعہ کی شام صدر جنرل پرویز مشرف کو فون کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق اس سلسلے میں دفترِ خارجہ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر کرزئی نے صدر مشرف سے کہا کہ ان کی ذاتی شرکت جرگے کے عمل کو جاری رکھنے میں تعاون اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہو گی‘۔ بیان کے مطابق ’صدر نے اصولی طور پر مشترکہ امن جرگے کے اختتامی اجلاس سے خطاب پر آمادگی کا اظہار کیا ہے‘۔ پروگرم کے مطابق پاکستانی صدر جمعرات کو جرگے کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے لیکن بعد ازاں اسلام آباد میں بعض اہم مصروفیات کے باعث ان کی روانگی منسوخ کر دی گئی تھی۔ | اسی بارے میں جرگے میں طالبان کی عدم شرکت08 August, 2007 | پاکستان مشرف جرگے میں نہیں جائیں گے08 August, 2007 | پاکستان کابل جرگے کے سامنے کئی سوالات08 August, 2007 | آس پاس اراکین پارلیمان بھی شرکت سے منکر05 August, 2007 | پاکستان پاک افغان لویا جرگہ اگست میں04 May, 2007 | آس پاس سرحد کے آرپار پختونوں کا جرگہ 08 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||