سندھ: بارشوں سے زندگی متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کی شب تک صوبے میں زیادہ بارش کراچی کے شمالی علاقے نارتھ کراچی میں پچاس اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہوئی ہے۔ اس سے علاوہ کراچی میں شاہراہ فیصل پر اکیس ملی میٹر، مسرور بیس پر اٹھائیس ملی میٹر اور ایئرپورٹ پر اٹھائیس اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے علاوہ بدین میں سینتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جمعرات کی شام پانچ بجے تک کراچی میں بھی مجموعی طور پر بارہ ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی بارشیں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوراں کراچی ، میرپورخاص اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ اور بلوچستاں کی ساحلی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے کراچی دفتر کے مطابق ہوا کے موجودہ سسٹم کا رخ اب تبدیل ہو کر مغرب کی جانب ہوگیا ہے اور اس کا زور بھی بتدریج کم ہو رہا ہے۔ کراچی میں جمعرات کو ہونے والی بارش کے دوران بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان سلطان حسن کا کہنا تھا کہ جمعرات کو شہر میں بجلی کے نظام کو بارش نے زیادہ متاثر نہیں کیا جس کی وجہ کے ای ایس سی کے نیٹ ورک کا صاف ہونا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارش سے نیٹ ورک پر پڑی گرد صاف ہوگئی تھی جو فیڈر ٹرپ ہونے کی بنیادی وجہ ہوتی ہے۔سلطان حسن نے مزید بتایا کہ جمعرات کو بن قاسم پاور اسٹیشن کے ایک یونٹ کی خرابی کی بناء پر کے ای ایس سی کو تین سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا تھا جس کے باعث شہر میں ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے کراچی کی مصروف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے نتیجے میں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ | اسی بارے میں سندھ میں بارشوں کا نیا سلسلہ08 August, 2007 | پاکستان ساحلی علاقوں میں طوفان کا خدشہ07 August, 2007 | پاکستان بارشیں: ہلاکتوں پر ہرجانے کا مطالبہ25 July, 2007 | پاکستان کراچی: سینکڑوں گھر تباہ، بجلی پانی بند25 June, 2007 | پاکستان طوفان کےبعد زندگی معمول کی طرف25 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||