رہائی میں آخری رکاوٹ بظاہرختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنیچر کی صبح لاہور کی جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت نے مسلم لیگ (نواز) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی۔ اس کے بعد جاوید ہاشمی کی رہائی میں آخری قانونی اور تکنیکی رکاوٹ بھی بظاہر ختم ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جاوید ہاشمی کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔ جاوید ہاشمی کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کا مقدمہ تین اگست دو ہزار کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے افسر کے کمرے میں ہونے والے ایک مبینہ واقعہ کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔
وکیل صفائی نے مزید کہا کہ اس مقدمے کا مقصد ان کے مؤکل کو محض پریشان کرنا تھا۔ میجسٹریٹ نے جاوید ہاشمی کے وکیل کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے دس ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جاوید ہاشمی کے وکیل میاں محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ انہوں نے عدالت کے حکم کے مطابق مچلکے جمع کرا دیے ہیں۔
جاوید ہاشمی کے خلاف مذکورہ مقدمے میں الزام ہے کہ وہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں جامہ تلاشی دینے اور ہتھکڑی پہننے سے انکار کرتے ہوئے مداخلت کارِ سرکار کے مرتکب ہوئے تھے۔استغاثہ کے مطابق انہوں اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو گریبان سے پکڑا تھا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ مذکورہ مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور عدالت نے جاوید ہاشمی کی شریک ملزم اور مسلم لیگ کی رہمنا تہمینہ دولتانہ کے خلاف چھ ستمبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز جاوید ہاشمی کے چھوٹے بھائی مختار ہاشمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی سنیچر کو آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ لاہور میں جاری سماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا جاوید ہاشمی کے خلاف سرکاری اہلکاروں سے جھگڑے کا ایک مقدمہ ہے لیکن ہمارے وکلاء نے ہمیں بتایا ہے کہ بظاہر اس مقدمے سے ان کی رہائی میں خلل نہیں پڑ سکتا۔ | اسی بارے میں ہاشمی: درخواست ضمانت خارج09 October, 2006 | پاکستان ’جاوید ہاشمی کوپیش کریں‘ 19 April, 2007 | پاکستان ’پیرول نہیں بحالی جمہوریت‘23 December, 2006 | پاکستان جاوید ہاشمی اور متنازع خط30 October, 2003 | پاکستان جاوید ہاشمی کی گرفتاری ،کسے کیا ملا04 November, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||