BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 July, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاکتوں کا اعلان آپریشن کےخاتمے پر

جنرل وحید اور بریگیڈئیر چیمہ
علاقے کی صفائی کے لیے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لال مسجد کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو اڑتیس گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود حکومت نہ تو مکمل کنٹرول حاصل کر پائی ہے اور نہ مرنے والے شدت پسندوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی صحیح تعداد بتا پائی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے لال مسجد کے قریب سرینڈر پوائنٹ پر آج دو پہر صحافیوں کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے لہٰذا وہ تعداد نہیں بتا سکتے۔ ’جب کارروائی ختم ہوگی تب ہی درست تعداد بتائی جائے گی۔‘

سکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح چار بجے لال مسجد پر مذاکرات کی ناکامی کے فوراً بعد مسجد و مدرسے پر حملہ کر دیا تھا جو بدھ کی سہہ پہر تک جاری تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت آپریشن کا دوسرا مرحلہ یعنی علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

 عمارت کی صفائی کا کام مکمل ہوتے ہی میڈیا کو لال مسجد کے اندرونی حصوں کا دورہ کروایا جائے گا۔ یہ دورہ جمعرات کی صبح تک ممکن ہو سکے گا
میجر جنرل وحید ارشد

’مسجد میں گولہ بارود اور بارودی سرنگوں کی صفائی جاری ہے۔ تاہم بہت چھوٹے علاقے میں مزاحمت بھی جاری تھی۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ آج مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد آج شام یا پھر کل صبح صحافیوں کو مسجد کا دورہ کرایا جائے گا۔‘

لال مسجد کے علاقے سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور دھماکے دوپہر تک جاری تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دس سکیورٹی اہلکار جن میں لیفٹنٹ کرنل ہارون اسلام بھی شامل تھے ہلاک جبکہ تینتیس زخمی ہوئے۔ دو سپاہی کل رات اور آج صبح زخمی ہوئے۔ البتہ عام شہریوں اور شدت پسندوں کی ہلاکت کے تعداد کے بارے میں بار بار سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے 200 کفن منگوانے کی اطلاعات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ ابھی تک مرنے والوں کی حتمی تعداد کا کسی کو بھی علم نہیں۔

فوج کے ترجمان نے پہلی مرتبہ آپریشنل تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک سو چونسٹھ کمانڈوز نے حصہ لیا۔ ’مسجد کے گرد پہلا گھیرا رینجرز اور پولیس کا تھا جبکہ دوسرا فوج نے ڈال رکھا تھا۔‘

 مولانا عبدالرشید غازی کے بھائی اور لال مسجد کے منتظمِ اعلیٰ مولانا عبدالعزیز بھی جنازے میں شامل ہو سکیں گے
بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) جاوید اقبال چیمہ

وحید ارشد کا اندازہ تھا کہ ڈیڑھ سے اڑھائی سو افراد کارروائی کے آغاز پر اندر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے آغاز کے بعد 84 افراد باہر آئے جنہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔

وزرات داخلہ کے ترجمان جاوید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ غازی عبدالرشید کی میت کو اُن کے آبائی گاؤں میں لے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور مولانا عبدالعزیز اُن کی میت کے ساتھ وہاں جائیں گے اور جنازہ بھی ادا کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالرشید غازی کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جا چکا ہے۔

حکومت نے اب تک پچاس افراد کی مسجد کے اندر ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فوج کی جانب سے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں اور عام شہریوں کی تعداد نہ بتانے اور صحافیوں کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ بعض لوگ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ شاید یہ حکومت کی جانب سے کچھ چھپانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد