BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 July, 2007, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہم آپریشن نہیں رکوا سکتے‘

سپریم کورٹ نے اس واقع کا از خود نوٹس لیا تھا
پاکستان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف جاری آپریشن کو روکنے کا حکم جاری کرنے کی مجاز نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لال مسجد سے متعلق از خود نوٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت اگر فوج سویلین کی مدد کے لیے آئی ہو تو عدالت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل مخدوم علی خان اور وزارت داخلہ کے سیکرٹری کو حکم جاری کیا کہ وہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ آپریشن سے متعلق مکمل معلومات عدالت کو فراہم کریں۔ لال مسجد سے متعلق مقدمے کی اگلی سماعت جمعہ کے روز ہو گی۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وزارت داخلہ کو یہ بھی احکامات جاری کیے کہ مرنے والوں اور زخمیوں کے کوائف پر مشتمل فہرستیں ہسپتالوں کے باہر آویزاں کی جائیں اور طلباء اور طالبات کے والدین اور رشتہ داروں کو ان کے عزیزوں کی لاشیں دیکھنے اور زخمیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے پیر کے روز لال مسجد کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جسٹس محمد نواز عباسی اور جسٹس فقیر محمد کھوکھر پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آپریشن کے دوران لال مسجد سے باہر آنے والے اٹھارہ سال سے کم عمر کے طلبا کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا البتہ تین ایسے طالبعلم اب بھی حکومت کی تحویل میں ہیں جن کے والدین ان کو لینے کے لیے نہیں پہنچ پائے ہیں۔

اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ لال مسجد سے باہر آنے والے طلباء کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ جن ہسپتالوں میں لال مسجد میں آپریشن کے دوران زخمی یا ہلاک ہونے والوں کو لایا گیا ہے ان کی فہرست جاری کی جائے اور ان کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں مہیا کی جائیں۔

اسی بارے میں
8 فوجی ہلاک، 29 زخمی ہوئے
10 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد