BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 July, 2007, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یرغمالیوں کو رہا کردیں:شیر پاؤ

لال مسجد فوج
مسجد کے قریب رہنے والے خاندانوں کو کرفیو پاس جاری کئے جا رہے ہیں
ہاکستانی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے لال مسجد انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ’یرغمال‘ افراد کو رہا کر کے خود کو بھی حکومت کے حوالے کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ نے لال مسجد میں موجود مسلح افراد سے کہا کہ وہ یرغمال بنائے جانے والے افراد بالخصوص خواتین کو فوری رہا کر کے خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔

پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے مسجد اور مدرسے کی تصاویر بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں میں تقسیم کیں جو فضا سے لی گئی تھیں ان کا کہنا تھا کہ کسی چھت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے مطابق آج پانچ مزید افراد مسجد سے نکلنے میں کامیاب رہے۔اس کوشش میں تین طالبات کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے قریب رہنے والے خاندانوں کو کرفیو پاس جاری کیے جا رہے ہیں۔ کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں پیر سے بنک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی دوکانیں کھول دی جائیں گی تاکہ کرفیو کے وقفے میں ان سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہونے والے آپریشن کا مقصد محصورین کی رہائی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت لال مسجد میں ایمبولینس بھیجنے کے لیے تیار ہے، مسلح افراد زخمیوں اور لاشوں کو بھجوا سکتے ہیں۔ انہوں نے عبدالرشید غازی کے اس دعوے کی تردید کی کہ گزشتہ روز سیکیورٹی ایجنسیوں کی فائرنگ سے مدرسے کی چھت گر گئی ہے جس سے تین سو سے زائد طالبات ہلاک ہو گئےہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اتوار کو کرفیو میں دو مرتبہ نرمی کی گئی اور غریب طبقے والےعلاقے میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی موبائل وینز کی تعداد چوبیس سے بڑھا کر اڑتالیس کر دی گئی ہے جبکہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ نوئے فیصد علاقے کو گیس کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد