لال مسجد حکومت کا ڈرامہ: مینگل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل نے کہا ہے کہ لال مسجد میں آپریشن حکومت کا اپنا تیار کردہ ڈرامہ ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سردار عطاءاللہ مینگل کا کہنا تھا کہ لال مسجد کا ڈرامہ حکومت نے تین مقاصد حاصل کرنے کے لیے رچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مقاصد میں سے ایک امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے اور انہیں باور کروانا ہے کہ انتہا پسند اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں اور حکومت ان کے خلاف نبرد آزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مقصد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حوالے سے وکلاء کی تحریک کو کمزور کرنا ہے اور تیسرا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے لوگوں کی نظریں ہٹانا ہے کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ بین الاقوامی تنظیمیں یہاں لوگوں کی مدد کو آئیں۔ عطاءاللہ مینگل نے کہا کہ لال مسجد والے دونوں بھائی حکومت کے بندے ہیں اور ان سے یہ سب کام کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر تو حکومت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن یہ جھوٹ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور سارا ڈرامہ لوگوں کے سامنے عیاں ہوگا۔ سردار عطاءاللہ مینگل نے کہا کہ ان کی طرف ایک مثال ہے کہ جھوٹ کو چوکھٹ کے باہر چھوڑ آؤ لیکن یہ جھوٹ چوکھٹ کے اندر ظاہر ہو گیا ہے ان کی ایک بات ایسی نہیں ہے کہ جس پر اعتبار کیا جا سکے۔ | اسی بارے میں لال مسجد والے ہتھیار ڈال دیں: مشرف07 July, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد بےگھر07 July, 2007 | پاکستان ’تیس طالبات اجتماعی قبر میں دفنائیں‘07 July, 2007 | پاکستان ’سیکٹر جی سکس کے مکین پریشان‘07 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: فائرنگ کا تبادلہ پھر شروع06 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||