BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 July, 2007, 18:43 GMT 23:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور: تین چینی ہلاک، ایک زخمی

پشاور پولیس کا اہلکار جائے جادثہ کا جائزہ لے رہا ہے
پشاور پولیس کا اہلکار جائے جادثہ کا جائزہ لے رہا ہے
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر دہشت گردی کی ایک واردات میں تین چینی باشندوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا گیا۔

پشاور کے ڈی آئی جی عبدالمجید مروت نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات نو بجکر پینتالیس منٹ پر چارسدہ روڈ پر پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے چار چینی باشندوں کو چارسدہ روڈ پر گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں تین موقع پر ہلاک جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ان کے بقول زخمی ہونے والے چینی باشندے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا معلوم ہورہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی ورادات ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکے گی۔ان کے مطابق ابھی تک اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

عبدالمجید مروت کا کہنا تھا کہ چاروں چینی باشندے پشاور میں دو سال سے رہائش پذیر تھے اور وہ یہاں پر رکشوں کو سی این جی ِکٹس لگانے کا کاروبار کرتے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان چینی باشندوں کو بیس جولائی کو چین واپس جانا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے لال مسجد کے طلباء کی جانب سے اسلام آباد میں چینی خواتین کو بھی اغواء کیا گیا تھا۔ ماضی میں بھی بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں چینی باشندوں کو اغواء اور قتل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد