BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 July, 2007, 08:26 GMT 13:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جان سے بہتر کوئی سٹوری نہیں‘

News image
 نئے نئے نوجوان صحافی کیمرے اٹھائے مسجد کے طلبہ سے آگے آگے اپنی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف اچھی تصاویر کی فکر میں اندھوں کی طرح بھاگتے دکھائی دیے
اسلام آباد میں منگل کو تمام دن لال مسجد کے باہر جو میدانِ جنگ گرم تھا اس میں یقیناً مسجد کے طلبہ اور پولیس تو خطرے میں تھے ہی لیکن وہ شاید ایسی صورتحال کے لیے قدرے ذہنی و تربیت کے اعتبار سے تیار تھے۔

لیکن ایک طبقہ ایسا بھی دکھائی دیا جس کو اس قسم کی صورتحال میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی زندگی کا تحفظ کرنے کے لیے بلکل تیار نہیں پایا۔ شاید اسی لیے اتنے زیادہ صحافی زخمی ہوئے بلکہ ایک تو جان کی قربانی بھی دے گیا۔

پاکستان میں ذرائع ابلاغ نے گزشتہ چند برسوں میں جو وسعت آئی ہے اس کا جہاں نوجوانوں کی بے روزگار فوج کو فائدہ ہوا ہے تو وہیں انہوں نے ’کٹ تھروٹ‘ مقابلے کی وجہ سے اپنی زندگیاں خطرے میں بھی ڈالنا پڑ رہی ہیں۔

ملک میں انتہا پسندی کی وجہ سے پیدا غیریقینی صورتحال نے صحافیوں کے لیے فرائض کی ادائیگی کافی مشکل اور خطرناک بنا دی ہے۔ وزیرستان ہو، باجوڑ ہو یا اب اسلام آباد صحافت کوئی آسان پیشہ نہیں رہا۔

کیمرہ مین کا کام ہمیشہ مشکل رہا ہے کیونکہ وہ ایک آنکھ بند اور دوسری سے کمیرے کے لینز کے ذریعے ایک محدود علاقے کو دیکھ سکتا ہے۔ اس کے اطراف میں کیا قیامت ٹوٹتی ہے اسے کوئی علم نہیں ہوتا۔ وہ مکمل بےخبر ہوتا ہے۔

نئے نئے نوجوان صحافی کیمرے اٹھائے مسجد کے طلبہ سے آگے آگے اپنی حفاظت کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف اچھی تصاویر کی فکر میں اندھوں کی طرح بھاگم بھاگ کرتے دکھائی دیے۔

ایسا محسوس ہوتا تھا چند بچے کسی کھیل میں پورے انہماک کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کسی کو کوئی پرواہ نہیں کہ گولیاں کہاں سے آ رہی ہیں، کون سی جگہ ان کے لیے محفوظ اور کون سا مقام خطرناک۔

News image
 کچھ سمجھ نہ آیا کہ گولیاں کہاں سے چلیں صرف چند لمحوں بعد اتنا معلوم ہوا کہ چند ساتھی جاوید کو اٹھا کر قریب سے گزر رہی ایک ایمبولینس میں ڈال رہے تھے۔ ایک تصویر کو ذہن میں شاید ساری عمر کے لیے محفوظ کر لیا اور وہ تھا جاوید کا خون آلود چہرہ۔ اسے محض چند سیکنڈز دیکھنے سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا بچنا مشکل ہے

منگل کے تشدد میں ہلاک ہونے والے نوجوان صحافی فوٹوگرافر جاوید خان کی لاش مجھ سے چند فٹ آگے گری۔ صرف ایک منٹ کے لیے فائرنگ اور دھماکوں کا ایسا شور پیدا ہوا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دی۔ عام شہری اور مجھ جیسے صحافی پناہ کی خاطر ادھر ادھر بھاگ پڑے۔

کچھ سمجھ نہ آیا کہ گولیاں کہاں سے چلیں صرف چند لمحوں بعد اتنا معلوم ہوا کہ چند ساتھی جاوید کو اٹھا کر قریب سے گزر رہی ایک ایمبولینس میں ڈال رہے تھے۔ ایک تصویر کو ذہن میں شاید ساری عمر کے لیے محفوظ کر لیا اور وہ تھا جاوید کا خون آلود چہرہ۔ اسے محض چند سیکنڈز دیکھنے سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا بچنا مشکل ہے۔

تاہم پیشے سے محبت کا یہ صحافیوں کا عالم تھا کہ اس کی گرتی ہوئی لاش کی تصویر اور بعد میں خون کے تالاب میں پڑی تصاویر بھی کیمروں میں محفوظ ہوئیں۔ صحافیوں نے اس مقام سے ہٹ کر تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ گرنے والا جوان کون تھا۔

اس کا ایک اور ساتھی سی این بی سی چینل کا اسرار احمد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا اور اب الشفاء ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اسے کمر میں گولی لگی ہے جو اسے مار تو شاید نہ سکے تاہم خطرہ ہے کہ تمام زندگی کے لیے اپاہج ضرور بنادے۔

اخبار دی پوسٹ کا ایک اور فوٹو جرنلسٹ وہاب سلیم بھی انگلی پر گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا جبکہ آج ٹی وی کے اظہر بن کریم بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔ صحافیوں کے زخمی ہونے کی فہرست یہاں تک محدود نہیں، جیو چینل کے ابصار عالم نے بھی سر پر پتھر لگنے سے ہسپتال کا رخ کیا۔

گولیاں اور آنسو گیس کھانے کے علاوہ صحافیوں کو پولیس اور مسجد طلبہ کی بدتمیزیوں کا بھی سامنا رہا۔ یہ رویہ تو شاید قابل قبول ہو، لیکن صحافیوں کا بغیر کسی تربیت کے ایسے واقعات کی کوریج کے لیے بھیجا جانا ایک جرم قرار دیا جانا چاہیے۔

ترقی یافتہ ممالک میں میڈیا کے نمائندوں کو ایسے خطرناک حالات میں کام کرنے کی مناسب تربیت دی جاتی ہے جوکہ ان کے لیے لازمی ہے۔ تاہم پاکستان میں جہاں صحافیوں کو تنخواہ تک تو وقت پر ملتی نہیں ایسی تربیت شاید مالکان کے لیے قبل از وقت سوچ ہوسکتی ہے۔ تاہم اس بارے میں صحافیوں کو خود بھی کچھ سوچنا ہوگا۔

کہتے ہیں اپنی جان سے بہتر دنیا کی کوئی تصویر یا سٹوری نہیں۔

تصاویر میںتصاویر میں
لال مسجد: دن بھر کیا کیا ہوا؟
اسلام آباد میں فوجاسلام آباد میں فوج
دارالحکومت میں فوج نے پوزیشنیں سنبھال لیں
زخمیوں کا تانتا
لال مسجد کے گرد واقعات کا آنکھوں دیکھا حال
اسی بارے میں
لال مسجد: ایک صحافی ہلاک
03 July, 2007 | پاکستان
لال مسجد کے حق میں مظاہرے
03 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد