BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 June, 2007, 23:15 GMT 04:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اے پی سی: وکلاء اور سابق جج متوقع

کل جماعتی کانفرنس(فائل فوٹو)
پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کی اس اے پی سی میں شرکت یقینی نہیں ہے
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی لندن میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکلاء اورعدلیہ کے بعض ریٹائرڈ ججوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مسلم لیگ نواز کی جانب سے برطانوی ہائی کمشن کوویزوں کے لیےجو ابتدائی فہرست بھجوائی گئی ہے اس میں جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد اور نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادوں کے نام بھی شامل ہیں۔

کانفرنس سات اور آٹھ جولائی کو لندن میں ہوگی۔ فہرست کے پہلے چھ نام عدلیہ سے متعلق ہیں جن میں سرفہرست ریٹائرڈ جج ناصر اسلم زاہد، دوسرے نمبر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم اور تیسرا نام جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود کا ہے۔ فہرست میں اعتزاز احسن جو چیف جسٹس کے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما بھی ہیں، چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والے حکومتی رویے کے خلاف مستعفی ہونے والے جج جواد ایس خواجہ کے نام بھی شامل ہیں۔ ہے۔

حناجیلانی،عابد حسن منٹو اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مرزا عزیز اکبر بیگ کا نام بھی برطانیہ کے ویزے کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

جس سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ عدلیہ سے متعلق وہ افراد جو موجودہ عدالتی بحران میں اہم حکومت مخالف کردار ادا کررہے ہیں انہیں بھی اے پی سی میں شمولیت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کی اس اے پی سی میں شرکت یقینی نہیں ہے البتہ ان کی طرف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں ایک وفد اس میں شریک ہوگا۔

مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس اے پی سی میں شامل ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مسلم لیگ کے اقبال ظفر جھگڑ ا کا کہناہے کہ اکہتر لوگوں کے ویزے کے لیے بھجوائی گئی فہرست ابھی ادھوری ہے اور جلد مزید نام بھجوائے جائیں گے۔

اسی بارے میں
کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس
11 December, 2004 | پاکستان
’سیاسی جماعتیں حساب دیں‘
06 August, 2004 | پاکستان
کل جماعتی کانفرنس پراتفاق
22 January, 2007 | پاکستان
آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں
21 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد