BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 April, 2006, 07:45 GMT 12:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جماعتیں اپنے کام سے کام رکھیں‘

فیصل صالح حیات
فیصل کے مطابق صدر نے ان کے جمہوری کردار اور کارکردگی کو سراہا
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے اراکین کو توڑنے جوڑنے کے بجائے مل جل کر کام کریں اور ایک دوسرے کے پارٹی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی ’پیٹریاٹ‘ کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومتی اتحاد کی تمام جماعتوں میں ہم آہنگی ہو اور کوئی بھی فریق ایسا قدم نہ اٹھائے کہ مفاہمت کی فضا خراب ہو۔

وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال، وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ، فیصل صالح حیات اور ان کی جماعت کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے صدر سے ملاقات کی اور مستقبل کے سیاسی منظر اور عام انتخابات سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ ’ہماری سیاست کا محور صدر جنرل پرویز مشرف ہیں اور ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ ہم اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور مسلم لیگ میں ضم نہیں ہوں گے‘۔

ان کے مطابق صدر نے انہیں ’پیٹریاٹ‘ کو قائم رکھنے اور اس پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ فیصل صالح حیات نے بتایا کہ صدر نے ان کے جمہوری کردار اور حکومتی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ سن دوہزار دو کے عام انتخابات میں بینظیر بھٹو کی سربراہی میں قائم پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بیس کے قریب اراکین اسمبلی نے وفاداری تبدیل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے نئی جماعت بنائی تھی۔

اس جماعت کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے خالد احمد لُنڈ نے حال ہی میں حکمران مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ ایک اور رکن رئیس منیر کے بارے میں بھی خبریں شایع ہوئیں کہ وہ بھی مسلم لیگ میں جارہے ہیں۔

ایسی صورتحال کے بعد پیٹریاٹ کے رہنماوں نے صدر سے ملاقات کی اور فیصل صالح حیات کے مطابق انہوں نے صدر سے درخواست کی کہ اگر کسی اتحادی جماعت کا کوئی رکن کسی جماعت میں رضامندی سے بھی شامل ہونا چاہے تو اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

اسی بارے میں
فیصل صالح کی ضمانت منسوخ
07 March, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد