BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 August, 2005, 16:21 GMT 21:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس

نثار احمد کھوڑو
’بلدیاتی انتخابات شفاف اور غیرجانبدار ہو ہی نہیں سکتے‘
پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت اور اتحادیوں پر مخالف امیدواروں اور ان کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے اور اغوا کے الزامات عائد کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ان معاملات پر دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تیرہ اگست کو آل پارٹیز کانفرنسں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری نفیس احمد صدیقی اور قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو نے پیر کے روز دو پریس کانفرنسوں میں حکومت اور الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نفیس احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ دادو میں ہمارے دس کے قریب امیدواروں کو جھوٹے مقدمات درج کر کےگرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر نے ان کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جس پر دو سول ججز نے ان افراد کو بازیاب کروایا مگر پولیس نے انہی لوگوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نفیس صدیقی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے دادو کے ڈی پی او اور ڈی سی او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹوں میں بھی ٹمپرنگ کی گئی ہے۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں ایک یونین کونسل میں آٹھ سو جعلی ووٹ درج ہیں جبکہ دادو ضلع کی تحصیل میھڑ کی ایک یونین کاؤنسل کی ووٹر لسٹ میں دو ہزار پانچ لکھا ہوا ہے جبکہ اس سال میں کوئی ووٹر لسٹ بنائی نہیں گئی ہے۔

اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا سکتے تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ موجودہ انتخابات صدر جنرل پرویز مشرف کے حکم پر ہو رہے ہیں اور ان کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات شفاف اور غیرجانبدار ہو ہی نہیں سکتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد