سیلاب و آسمانی بجلی سے 16 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے علاقہ بیدرہ میں اطلاعات کے مطابق سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں سات بچیوں سمیت سولہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع سوات کے ایک حکومتی اہلکارنے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی دوپہر کوشدید بارش، آسمانی بجلی گرنے اور دریائے سوات میں سیلاب آنے کی وجہ سے تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ کے بیجورہ گاؤں میں سولہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد سیلابی ریلےمیں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل مٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ پچیس کے قریب مکانات اورتقریباً بیس دکانیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جبکہ گاؤں کے لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی بھاری نفری متاثرہ گاؤں کی طرف روانہ کردی ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستان: بارش سے کئی ہلاک24 July, 2006 | پاکستان پنجاب میں بارشوں سے پچیس ہلاک 14 July, 2006 | پاکستان شدید بارش سے کارروائیاں متاثر10 November, 2005 | پاکستان تیز بارش، امدادی کارروائیاں متاثر08 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||