BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 June, 2007, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکہ اور برطانیہ دباؤ ڈالیں‘
 رشید رضوی
رشید رضوی چیف جسٹس کی پیروری بھی کر رہے ہیں
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل اور ریٹائرڈ جج رشید رضوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو پاکستان کے فوجی حکمران پر غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

رشید رضوی نے ہانگ کانگ میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو پاکستان میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی پر پیدا ہونے والے بیان پر بھی اپنی خاموشی توڑنی چاہیے۔

رشید رضوی نے جو ہانگ کانگ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ پاکستان میں موجودہ عدالتی بحران پر بالکل خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ اور برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ پاکستان کے لوگوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں پوری دنیا میں جمہوریت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں پھر یہ پاکستان میں اصلی اور صحیح جمہوریت کیوں نہیں چاہتے۔

رشید رضوی کے بیان سے پہلے امریکہ میں چند کلیدی ارکان پارلیمان بش انتظامیہ سے یہ کہہ چکے ہیں کہ صدر مشرف کی طرف سے پاکستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کے وعدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیز رائس کو لکھے جانے والےایک خط میں ارکان پارلیمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں تشدد کو بند کرنے کے لیے اور اس سال کے آخر تک آزادانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات کرانے کے لیے کھلے بندوں بات کرے۔

رشید رضوی نے کہا ہے کہ افتخار محمد چودھری کے بعد عوامی سطح پر حاصل ہونے والی حمایت قابل اطمئنان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء برادری مکمل طور پر متحدہ ہے اور وہ عدالیہ کی آزادی اور سول سوسائٹی کی بقاء کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رشید رضوی نے کہا کہ مشرف حکومت کے خلاف مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے صدر مشرف کی طرف سے نجی نشریاتی اداروں پر لگائی جانے والی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد