پابندیاں پھر بھی بی این پی کا جلسہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی نے پابندیوں کے باوجود اتوار کو نوشکی میں جلسہ اور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے تاہم جماعت کے قائدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نوشکی کے پولیس افسر عیسیٰ جان نے بتایا کہ نوشکی میں چند دن قبل دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی تھی اور بی این پی کے دو رہنماؤں جہانزیب جمالدینی اور خورشید کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جہانزیب جمالدینی نے تھانے سے ٹیلیفون پر بتایا کہ انہیں سٹیج تو نہیں بنانے دیا گیا تاہم انہوں نے لوگوں سے خطاب کیا جس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔ ادھر کوئٹہ میں بی این پی کے رہنما حبیب جالب نے بتایا کہ ان کے علاوہ جماعت کے دیگر رہنما ولی کاکڑ اور آغا حسن کو کوئٹہ قریب ہزار گنجی کے مقام پر پولیس نے حراست میں لے کر ریسٹ ہاؤس میں بٹھا دیا اور کوئی دس گھنٹے بعد رہا کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا کہ بی این پی کے قائدین کو حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ انہیں کوئٹہ سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے میں جاری فوجی کارروائی اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں خضدار میں بی این پی کو جلسہ منعقد نہیں کر نے دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں مظاہرے،گرفتاریاں30 November, 2006 | پاکستان بی این پی کے نائب صدر گرفتار15 December, 2006 | پاکستان بی این پی نے استعفے دے دیئے04 September, 2006 | پاکستان بی این پی کی ریلی پرپابندی27 May, 2007 | پاکستان بلوچستان: مظاہرے، چار رہنما گرفتار21 May, 2007 | پاکستان مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج14 March, 2007 | پاکستان کراچی میں بی این پی کا مظاہرہ04 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||