BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 May, 2007, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی دھماکوں میں دو کو سزائے موت

بم دھماکے کے بعد(فائل فوٹو)
دھماکے کے نتیجے میں چار سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دو درجن کےقریب افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیڑھ سال قبل پی آئی ڈی سی ہاؤس کے سامنے ہونے والے طاقتور بم دھماکے کے مقدمے میں دو مبینہ بلوچ علحیدگی پسندوں کو چار چار بار موت کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کے مطابق سزا پانے والے ملزمان عزیز خان اور منگلا خان مبینہ طور پر بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج حق نواز بلوچ نے مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں کی۔

جمعرات کو مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو چار چار بار سزائے موت، عمر قید، جائداد کی ضبطی اور مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر چھ ماہ مزید قید بامشقت کی سزا بھی سنائی۔

15 نومبر 2005ء کی صبح پی آئی ڈی سی ہاؤس کے سامنے کار میں نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں چار سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دو درجن کےقریب افراد شدید زخمی جبکہ 25 سے زائد گاڑیاں، ایک غیرملکی ریسٹورنٹ اور نجی بینک کی برانچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی عمارت میں واقع دیگر دفاتر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

عمارت میں زیادہ تر دفاتر پی پی ایل یعنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تھے جس کے سبب تفتیش کاروں نے ابتدائی میں ہی حملے کا الزام بلوچستان کے علحیدگی پسندوں پر عائد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سزا پانے والے دونوں ملزمان کو دھماکے کے فوری بعد کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی مقدمے میں فوجی آپریشن میں جاں بحق ہونے والے بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی اور بھتیجے عبدالمجید بگٹی بھی مطلوب ہیں جنہیں عدالت نے روپوش قرار دیا ہوا ہے۔

بم دھماکے میں استعال ہونے والی کار سندھ کے شہر خیرپور سے واقعے سے دو ہفتے پہلے چوری کی گئی تھی۔ استغاثہ نے ملزمان کے خلاف مقدمے کے سماعت کے دوران عدالت میں 35 گواہ پیش کئے تھے اور ملزمان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی تھی۔

اسی بارے میں
کراچی بم دھماکے میں تین ہلاک
15 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد