پاک افغان سرحد پر ’فائر بندی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان کے مقامی عمائدین پر مشتمل ایک قبائلی جرگے نے دونوں ممالک کے مابین پاک افغان سرحد پر فائر بندی کرا دی ہے جبکہ تحریری معاہدہ پر دستخط جمعرات کو کیے جائیں گے۔ کرم ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہ رکنی جرگہ کے چار دن سے پاک افغان سرحد پر جاری مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے مابین عارضی فائر بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ سرکاری سطح پر جرگہ کے حوالے تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ چند روز قبل کرم ایجنسی میں پاکستان اور افغانستان کے سرحد پر دونوں ممالک کے سکیورٹی فورسز کے مابین سرحدی حدود کے تنازعہ پر فائرنگ میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم بعد میں اتحادی افواج کی مداخلت پر لڑائی غیر اعلانیہ طورپر روک دی گئی تھی۔ پاکستان کی طرف اس جرگہ میں شامل ایجنسی کونسلر حاجی رحیم مینگل نے بی بی سی کو بتایا کہ جرگہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ مورچہ اور راستہ کوئی بھی فریق استعمال نہیں کرسکے گا اور لڑائی کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف گاڑیوں کی بند آمدورفت بھی کل سے بحال کی جائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ جن چیزوں پر آج اتفاق کیا گیا ہے ان کو جمعرات کو تحریری شکل دے دی جائےگی جس پر دونوں طرف کے عمائدین دستخط بھی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات اچھے اور دوستانہ ماحول میں ہوئے جس میں دونوں ممالک کے اراکین نے دلچسپی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ پاکستان الزام لگاتا رہا ہے کہ افغان فوجیوں نے ان کے علاقے میں ایک چوکی قائم کی ہے جبکہ افغان حکام کا موقف ہے کہ لڑائی پاکستان سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان کی حدود میں داخل ہونے پرشروع ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، ہلاکتیں17 May, 2007 | پاکستان امریکی،پاکستانی فوجی ہلاک14 May, 2007 | پاکستان پاک افغان سرحدی جھڑپ، متعددہلاک13 May, 2007 | پاکستان باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل11 May, 2007 | پاکستان پاک افغان اور نیٹو حکام کا اجلاس09 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||