امریکی،پاکستانی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک امریکی اور ایک پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دونوں ممالک کے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو امریکی فوجی مارے گئے ہیں اور ان کی ہلاکت کا ذمہ دار ایک پاکستانی فوجی ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ پیر کو پاکستان، افغانستان اور اتحادی افواج کے اہلکاروں کے درمیان فلیگ میٹنگ ختم ہونے کے بعد پیش آیا۔ جبکہ افغان حکومت نے اس واقعے کو’پاکستانی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے احتجاج بھی کیا ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کے فائرنگ کے واقعہ کے بعد بلائے جانے والے اجلاس کے خاتمے پر اس وقت پیش آیا جب اجلاس ختم ہونے کے بعد جانے والے اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے امریکہ اور پاکستان کا ایک ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دونوں ملکوں کے تین تین فوجی زخمی ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ حملہ پاکستان کے علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ جنرل وحید ارشد نے افغان حکومت کی ان الزامات کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز نے دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔ اس سے قبل افغان وزرات دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ’ فلیگ میٹنگ کے دوران ایک پاکستانی فوجی نے کھڑے ہو کر امریکی فوجیوں پر فائرنگ جس سے دو امریکی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور امریکیوں کی جوابی فائرنگ سے متعدد پاکستانی فوجی مارے گئے‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان کے فورسز کے مابین ایک سرحدی جھڑپ میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ | اسی بارے میں پاک افغان سرحدی جھڑپ، متعددہلاک13 May, 2007 | پاکستان باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل11 May, 2007 | پاکستان پاک افغان اور نیٹو حکام کا اجلاس09 May, 2007 | پاکستان افغانستان کا فوجی حل نہیں: نیٹو08 May, 2007 | پاکستان پاک افغان جرگہ: دوسرا دور شروع03 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||