چارسدہ: سی ڈیز ایک اور دکان نشانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں سی ڈیز فروخت کرنے والی ایک دوکان کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیاہے جبکہ پولیس نے اس دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث دینی مدرسے کے ایک طالبعلم کوگرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ دھماکہ چارسدہ کے شیرپاؤ کے علاقے میں پیر کی رات نو بجے پیش آیا جس میں سی ڈیز فروخت کرنے والی دوکان اور ایک نجی کلینک کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس قاضی فاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ بم پھینکنے کے فوراً بعد پولیس نے سعید نامی ایک چوبیس سالہ نوجوان کو پستول سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والا نوجوان مقامی دینی مدرسے حاجی صاحب ترنگزئی میں زیر تعلیم ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھ دوسرا ساتھی بھی تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قاضی فاروق کے بقول پولیس بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چارسدہ کی پولیس نے سی ڈیز فروخت کرنے والی دوکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ان بم حملوں میں ایک ہی گروپ کے افراد ملوث ہیں۔ چارسدہ میں پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو کے سیاسی ریلی پر خودکش حملے کے بعد سی ڈیز فروخت کرنے والی دوکانوں کو پے درپے بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ تازہ حملہ بھی آفتاب شیرپاؤ کے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا ہے۔ | اسی بارے میں مردان: لڑکیوں کے سکول میں دھماکہ11 May, 2007 | پاکستان فلموں کی دکانوں پر بم دھماکے10 May, 2007 | پاکستان اسلام قبول کرو ورنہ۔۔: نامعلوم خط09 May, 2007 | پاکستان ہنگو: نیٹ کیفے مالکان کا مظاہرہ08 May, 2007 | پاکستان چارسدہ: موسیقی کی دکانوں پر حملے04 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||