BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 21:16 GMT 02:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تہمینہ کے وارنٹ گرفتاری

تہمینہ دولتانہ
عدالتی احکامات کا علم نہیں تھا، چوبیس مئی کو پیش ہوجاؤں گی‘
پاکستان کی ایک عدالت نے حزب مخالف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کوگرفتار کر کے چوبیس مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

تہمینہ دولتانہ کے خلاف سنہ دو ہزار دو میں کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تہمینہ دولتانہ نواز شریف دور حکومت میں وفاقی وزیر رہ چکی ہیں اور بارہ اکتوبر ننانوے کے بعد سے مسلم لیگ(ن) کی سرگرم عمل رہنماؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

عدالت کے متعدد مرتبہ طلب کرنے کے باوجود تہمینہ دولتانہ اپنے خلاف قائم ہونے والے مقدمہ کے حوالے سے عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر جمعرات کو سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ یاسین موہل نے تہمینہ دولتانہ کے پانچ برس پرانے مقدمہ میں پیش نہ ہونے کا نوٹس لیا اور تہمینہ دولتانہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے کوٹ لکھپت پولیس کو ہدایت کی کہ وہ رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی کی مرکزی نائب صدر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

تہمینہ دولتانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کو عدالت کے احکامات کے بارے میں علم نہیں تھا، اب وہ چوبیس مئی کو عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس مقدمہ میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اس مقدمہ میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

تمہینہ دولتانہ نے کہا کہ وہ اپنے خلاف مقدمات سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہیں، پہلے بھی جمہوریت کی بحالی کی تحریک کی پاداش میں نو مرتبہ جیل جاچکی ہیں اور اب بھی نہیں گھبراتیں۔ ’حکومت جب ضرورت محسوس کرتی ہے تو ایک نیا مقدمہ تیار کرلیا جاتا ہے‘۔

اسی بارے میں
نواب مری کے بیٹوں کے وارنٹ
15 September, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد