’جسٹس چودھری کو صدر بنائیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک استقلال کے سربراہ ائر مارشل ( ر) محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی جمہوری طریقے سے اداروں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ جنرلوں کی مسلسل مداخلت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ تحریک استقلال کے سربراہ کے نزدیک’ پاکستان کو موجود حالات میں ٹوٹنے سے بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ جنرل پرویز مشرف ملک کا نظام چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے حوالے کر دیں جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’مسلمان فوجی افسر کے نزدیک صلاح الدین ایوبی یا کمال اتاترک کو اکثر اپنا ہیرو سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کی بھی یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں بھی ہمیں ایسے فوجی حکمران ملے ہیں جو اپنے آپ کو کمال اتاترک سمجھتے ہیں‘۔ تحریک کے سربراہ نے موجود عدالتی بحران میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء اصل میں قانون اور آئین کے رکھوالے ہیں۔ | اسی بارے میں جوڈیشل کونسل: تشکیل کو چیلنج‘30 March, 2007 | پاکستان جوڈیشل کونسل کی کارروائی معطل07 May, 2007 | پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل: سماعت جاری01 May, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا علم بغاوت اور بلند18 April, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار، ایم ایم اے کا فیصلہ08 May, 2007 | پاکستان ’جسٹس افتخار دورہ ملتوی کر دیں‘09 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||