نشریات کے تعطل پر واک آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کیے جانے کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں اور صحافیوں نے منگل کو قومی اسمبلی سے احتجاجی طور پر علامتی واک آؤٹ کیا۔ محمود خان اچکزئی سمیت حزب مخالف کے اراکین اسمبلی نے پانچ مئی کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے جلوس کے موقع پر صوبہ سندھ کے شہر کراچی اور اندرون سندھ کے بعض شہروں میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔ حزب مخالف کے اراکین نے کہا کہ پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکی اور آئین کا احترام بھی نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق اس کی ذمہ داری ججز اور فوجی جرنیلوں پر عائد ہوتی ہے اور انہیں اس پر معافی مانگنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی ناہید خان اور متحدہ مجلس عمل کے فرید احمد پراچہ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ایک طرف حکومت میڈیا کو آزادی دینے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف دن روز نجی ٹی وی چینلز کی نشریات میں تعطل پیدا کیا جاتا ہے۔ حزب مخالف کے اراکین نے کہا کہ حکومت عوام تک سچ باتیں اور حقائق پہنچانے سے روک رہی ہے جو آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانچ مئی کو سندھ کے بعض شہروں میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریات میں رخنہ کے متعلق وہ تحقیقات کرائیں گے اور اگر ’پیمرا، اس کا ذمہ دار ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مئی کو نشریات میں خلل کے بارے میں متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔ ان کے مطابق کوئی کہتا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے خود نشریات بند کیں اور کوئی کسی تنظیم کو ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔ اس دوران حزب مخالف نے اجلاس کی کارروائی سے علامتی طور پر واک آؤٹ کیا اور صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے کچھ دیر کے لیے واک آؤٹ کیا۔ | اسی بارے میں پیمرا پر پارلیمانی وزیر کی تنقید 27 April, 2007 | پاکستان چینلز پرکارروائی کے خلاف واک آؤٹ 26 April, 2007 | پاکستان ’آج‘ اور فوجی حکومت کا رشتہ24 April, 2007 | پاکستان پیمرا کا ’آج‘ ٹی وی کو نوٹس23 April, 2007 | پاکستان جیو پرحملہ کے ذمہ دار اہلکار معطل17 March, 2007 | پاکستان جیوپرحملہ، صدرمشرف کی معذرت16 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||