سندھ: قطر کےلئے دس ہزار ایکڑ زمین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قطر حکومت کو سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے دس ہزار ایکڑ زمین فراہم کی جارہی ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے منگل کو ایک اجلاس میں دی ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ دس ہزار ایکڑ میں سے تین ہزار ایکڑ نبی سر (عمرکوٹ) میں اور سات ہزار ایکڑ زمین ٹھٹہ میں فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نبی سر میں قطر حکومت ایک مویشی فارم جبکہ ٹھٹہ میں سیمنٹ فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ قطر کو کراچی میں ایک سیون سٹار ہوٹل کے لئے بھی زمین فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ قطر حکومت کو زمین کس قیمت پر دی جائے گی یا اس سے حکومت کو کتنا فائدہ ہوگا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سے صوبائی حکومت کو اچھا خاصا فائدہ ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر حکومت دو سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔ حلام کے مطابق قطر کے امیر کچھ روز میں پاکستان آئیں گے اور ان کے دورے کے دوران اس منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سے قبل دبئی کی کمپنی ’امارات` کے ساتھ حکومت نے جزائر پر شہر بنانے کے منصوبے پر دستخط کئے تھے مگر وفاق اور صوبے میں حق ملکیت کے تنازعے کی وجہ سے یہ منصوبہ کٹھائی میں پڑ گیا۔ | اسی بارے میں گوادرمیں سرکاری زمین کی بندر بانٹ22 January, 2007 | پاکستان کوئٹہ: زمینداروں کی احتجاجی ریلی11 April, 2007 | پاکستان کراچی: فیکٹری میں آگ سے آٹھ ہلاک16 January, 2007 | پاکستان مسلح افواج پر زمین پر قبضے کا الزام15 April, 2006 | پاکستان گوادر: زمین کی الاٹمینٹ منسوخ21 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||