BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 April, 2006, 21:29 GMT 02:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلح افواج پر زمین پر قبضے کا الزام

وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف پہلے ہی وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے کافی دباؤ میں ہیں
متحدہ مجلس عمل کے وزراء نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے قریب ایئر فورس اور فوج مختلف قبائل کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن اب گورنر اویس احمد غنی کی یقین دہانی کے بعد وہ بلوچستان اسمبلی میں جمع شدہ قرار داد پر زور نہیں دینا چاہتے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعے کے روز متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر عبدالرحیم بازئی نے دوسری مرتبہ ائیر فورس اور فوج کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے بارے میں قرارداد پیش کرنا چاہی لیکن کورم ٹوٹ گیا اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ دو روز پہلے یہی قرار داد پیش کرنے سے پہلے کورم ٹوٹ گیا تھا جس پر سینیئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اب گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے معاملہ تین ہفتے میں سلجھانے کا وعدہ کیاہے لہذا اب وہ صوبائی وزیر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ قرار داد پر زور نہ دیں۔

صوبائی وزیر عبدالرحیم بازئی نے قرار داد میں کہا ہے کہ ائیر فورس اور فوج کوئٹہ کے اغبرگ کے علاقے میں بازئی اور دیگر قبائل کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

عبدالرحیم بازئی نے کہا کہ اسی طرح سرہ غوڑگئی چشمہ اچوزئی ہنہ اوڑک مشرقی اور مغربی بائی پاس کی زمینوں پر فوج نہ صرف قبضہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے بلکہ اس سلسلے میں بلاجواز بغیر کسی نوٹس کے ان اراضیات کے مالکان کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس سے یہاں کے عوام بالخصوص قبیلہ بازئی کو ناقابل تلافی نقصان کے علاوہ ذہنی قرب اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ چونکہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور وہ وفاقی اداروں کو قائل کر سکتے ہیں کہ وہ قبائلیوں کو ان کی زمین کا معاوضہ دے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر گورنر نے معاملہ نہ سلجھایا تو اس کے بعد مجلس عمل کے وزراء کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے تو انھوں نے بار بار یہی کہا کہ انھیں گورنر پر یقین ہے کہ وہ ضرور مسئلہ حل کریں گے۔

اسی بارے میں
فوجی اراضی کا استعمال
09 July, 2004 | پاکستان
زمیندار فوج
13 July, 2004 | پاکستان
چالیس روپے فی مربع فٹ
02 February, 2005 | پاکستان
فوج کو زمین کیوں چاہئے؟
20 June, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد