BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 February, 2005, 17:09 GMT 22:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چالیس روپے فی مربع فٹ

صدر پر حملہ
کہا جاتا ہے کہ جی ایچ کیو کو منتقل کرنے کا فیصلہ صدر مشرف پر حملے کے بعد کیا گیا تھا
اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹر E-10 میں پاکستان فوج کو اپنے ہیڈ کوارٹر یعنی جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے 1,165 ایکڑ زمین چالیس روپے فی مربع فٹ کے حساب سے الاٹ کی گئی ہے جبکہ اس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس زمین کی کبھی نیلامی ہوئی ہی نہیں۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں ایک تحریری جواب میں کہی۔

نئے جی ایچ کیو کی اسلام آباد میں تعمیر عنقریب شروع ہونے والی ہے جس کی وجہ آرمی چیف اور صدر جنرل پرویز مشرف کی حفاظت بتائی جاتی ہے۔ جی ایچ کیو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ جنرل مشرف پر دسمبر 2003 میں ہونے والے قاتلانہ حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے جی ایچ کیو کے لیے سستے داموں زمین کے حصول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے پارلیمینٹیرینز نے اس مسئلے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں تحریک التوا بحث کے لیے جمع کرائی ہوئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کو زمین سستے داموں فروخت کرنے سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ ان 1,165 ایکڑ کے علاوہ سکیورٹی کے نام پر آرمی کو 870 ایکڑ مزید زمین گزشتہ سال دسمبر میں الاٹ کی گئی ہے۔ اس زمین کو 150 روپے مربع فٹ کے حساب سے الاٹ کیا گیا ہے جبکہ اس سے ملحقہ سیکٹر ایف ٹین میں زمین ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے فی مربع فٹ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد