BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 April, 2007, 06:15 GMT 11:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: رینجرز اور مسافروں میں تنازعہ

رینجرز کے اعلی حکام کو اس واقعے کی شکایت کی گئی ہے (فائل فوٹو)
کراچی سے بھارت کے شہر مونا باؤ تک چلنے والی تھر ایکسپریس رینجرز اور مسافروں کے مابین ایک تنازعے کے سبب کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

پاکستان ریلوے کراچی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میر محمد خاص خیلی نے بتایا کہ جمعہ کی شب تھر ایکسپریس کی فرسٹ کلاس سلیپر کی بوگی میں ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد کی نشستیں مخصوص تھیں جن پر رینجرز کے اہلکاروں نے قبضہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اہلکاروں کو کافی سمجھایا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم محافظ ہیں ہم نشستیں خالی نہیں کریں گے حالانکہ انہوں نے ریزرویشن بھی نہیں کرائی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ بعد میں ان مسافروں کو اکانومی کلاس کی بوگی میں نشستیں فراہم کی گئیں اور ٹرین کو روانہ کیا گیا۔

میر محمد نے کہا کہ انہوں نے رینجرز کے اعلی حکام کو اس واقعے کی شکایت کی ہے۔

 سمجھوتہ ایکسپریس میں اس سال فروری میں بھارت میں ہونے والے دھماکوں میں چھیاسٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد تھر ایکسپریس میں حفاظتی انتظامات کے لئے رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جو زیرو پوائنٹ تک اس میں سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نامناسب ہے۔ ’ہم کل وزارت داخلہ کو لکھیں گے کہ یا تو ٹرین ہمارے حوالے کردی جائے یا پھر رینجرز کے حوالے کر دیں۔‘

ریلوے افسر کے مطابق تھر ایکسپریس آٹھ بوگیوں پر مشتمل ہوتی ہے جن میں دو فرسٹ کلاس سلیپر، چار اکانومی کلاس کے ڈبے اور دو بوگیاں ٹرین کے عملے کے لئے ہوتی ہیں۔

انہون نے بتایا کہ فرسٹ کلاس سلیپر کی ایک بوگی پہلی ہی رینجرز کے پاس ہے اور اب انہوں نے دوسری بوگی بھی اپنے استعمال میں لے لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس خاندان کے افراد کی نشستوں پر قبضہ کیا گیا تھا ان کے سربراہ مرزا اسماعیل بیگ ہیں جو امریکی شہریت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں اس سال فروری میں بھارت میں ہونے والے دھماکوں میں چھیاسٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد تھر ایکسپریس میں حفاظتی انتظامات کے لئے رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جو زیرو پوائنٹ تک اس میں سفر کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
’پارا تھرمامیٹر دا‘
07 March, 2007 | پاکستان
تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ
23 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد