پارہ چنار میں کرفیو میں نرمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ایک ہفتے کے کرفیو کے بعد انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو پہلی دفعہ دو گھنٹے نرمی دی گئی جبکہ مرکزی ٹل پارہ چنار سڑک بدستور عام ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دوسری طرف امن جرگہ کی طرف سے فریقین کے مابین مسقتل اور تحریری معاہدے کرنے کے لئے مزاکرات جاری ہیں۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار سے موصول ہونے والی اطلاعات میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے کرفیو میں تین بجے سے لیکر پانچ بجے تک نرمی کے اعلانات کیے گئے جس کے بعد بازار اور دکانیں کھول گئیں۔ ایک عینی شاہد نے پارہ چنار بازار سے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ سکیورٹی فورسزز بازار میں مختلف جگہوں پر مارٹر، توپ، میزائل اور راکٹ لانچرکے گولے اکھٹا کررہے ہیں جو کسی وجہ سے نہیں پھٹ سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دکانیں کھلتے ہی بازار میں رش دیکھا گیا اور مقامی لوگ اشیاء خورد و نوش کی چیزیں خرید کرگاڑیوں میں ڈال رہے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے بازار کے اندر بندوق اور دیگر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی لگادی ہے جبکہ خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ادھر دوسری طرف لڑائی کی وجہ بند ہونے والی ٹل پارہ چنار شاہراہ بدستورعام ٹریفک کے لئے بند ہے۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ فریقین کے مابین تحریری معاہدے کے بعد سنیچر سے ایجنسی میں تمام سٹرک عام ٹریفک کے لئے کھول دیے جائیں گے۔ گزشتہ جمعہ کو پارہ چنار میں فریقین کے مابین مذہبی جلوس کے مسئلے پر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے جو بعد میں قریبی علاقوں تک پھیل گئے تھے۔ اس لڑائی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ آزاد اور مقامی ذرائع کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے۔ ادھر گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی طرف سے ہنگو اور اورکزئی کے شعیہ سنی عمائدین پر مشتمل جرگہ نے جمعرات کے روز فریقین کے مابین عارضی جنگ بندی کرانے کے بعد مستقل اور تحریری معاہدے کے لئے کوششیں تیز کردی ہے۔ جمعہ کو جرگہ ممبران نے اس سلسلے میں پارہ چنار میں سنی عمائدین سے بات چیت کی۔ توقع کی جارہی ہے کہ شام تک دونوں فریق معاہدے پر دستخط کرلیں گے۔ |
اسی بارے میں ’لڑائی کی شدت ناقابلِ بیان ہے‘10 April, 2007 | پاکستان صدہ میں جنگ بندی، پارا چنار میں کرفیو11 April, 2007 | پاکستان کرم: فائر بندی کی کوشش اور ہلاکتیں12 April, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی میں عارضی جنگ بندی12 April, 2007 | پاکستان صدہ میں جنگ بندی، حالات بدستور کشیدہ12 April, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||