BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 23:56 GMT 04:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قرض کے عوض 7 سالہ بچی یرغمال‘

قبائلی سردار واحد بخش بھیو
سات سالہ شبیراں تاحال لاپتہ ہے اس کے والدین سردار واحد بخش پر الزام عائد کرتے رہے ہیں جب کہ وہ اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں
سکھر میں قرض کے عوض سات سالہ بچی کو یرغمال رکھنے والے قبائلی سردار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل بھیج دیا۔

قبائلی سردار واحد بخش بھیو پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سات سالہ بچی شبیراں کو قرض کے عوض گھر میں یرغمال رکھا ہوا تھا۔

سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ون کے جج نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار واحد بحش بھیو کی ضمانت رد کردی۔

شبیراں کی والدہ مسمات حمیداں نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی سات سالہ بیٹی شبیراں اپنے ماموں نظر محمد کے پاس رہتی تھی، انہوں نے شببیراں کو سردار واحد بخش بھیو کے گھر میں کام کاج کے لیے ملازم رکھوایا تھا اور ستر ہزار قرض لیا تھا۔

مسمات حمیداں کا کہنا ہے کہ سردار واحد بخش نےلڑکی واپس دینے سے انکار کردیا تھا۔

اس درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے شکارپور پولیس کو سردار واحد بخش کے خلاف لڑکی کو یرغمال بنانے کے الزام میں مقدمہ دائر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ماموں نے ستر ہزار قرض لیا تھا
 سات سالہ بیٹی شبیراں اپنے ماموں نظر محمد کے پاس رہتی تھی، انہوں نے شببیراں کو سردار واحد بخش بھیو کے گھر میں کام کاج کے لیے ملازم رکھوایا تھا اور ستر ہزار قرض لیا تھا

پولیس نے اس مقدمے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان کیا تھا، سردار واحد بخش نے گرفتاری سے قبل ضمانت حاصل کرلی تھی۔

شبیراں کی والدہ نے سپریم کورٹ کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو ایک خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی۔ چیف جسٹس نے اس درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے سردار واحد بخش اور شکارپور پولیس کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔

جسٹس افتخار محمد چودھری نے سردار واحد بخش بھیو کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سنیچر کو سماعت کے موقع پر خصوصی عدالت نے سردار واحد بخش کی ضمانت منسوخ کر کے انہیں جیل بہیج دیا۔

واضح رہے کہ سات سالہ شبیراں تاحال لاپتہ ہے اس کے والدین سردار واحد بخش پر الزام عائد کرتے رہے ہیں جب کہ وہ اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
’فرض بھی ہے اور قرض بھی‘
21 December, 2005 | پاکستان
’قرضے کی وجہ سے گردہ بیچا‘
15 November, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد