نجکاری کمیشن کو عدالتی نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے نجکاری کمیشن کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اٹک گروپ کو پاکستان سٹیٹ آئل کی نجکاری میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو جسٹس مسز قیصر اقبال نے نجکاری کمیشن کے بورڈ کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت گیارہ اپریل تک ملتوی کردی ۔ جمعرات کو نجکاری کمیشن کے ایک اجلاس میں اٹک گروپ کو پاکستان سٹیٹ آئل کی نجکاری میں بولی دینے سے نااہل قرار دیا تھا جس کو اٹک گروپ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عارف خلجی نے تیس مارچ کواٹک گروپ کو نجکاری میں بولی دینےکا اہل قرار دیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے پاکستان نجکاری کمیشن اور وفاقی حکومت کو پابند بھی کیا تھا کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں۔ لیکن جمعرات کو وفاقی وزیر نجکاری زاہد حامد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اٹک گروپ کو ایک دستاویز (سٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن میٹریل انفارمیشن) نہ فراہم کرنے کی بنیاد پر کمیشن نےنااہل قرار دے دیا تھا۔ ملک میں تیل کا کاروبار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل کی نجکاری مئی کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔ کمپنی کے اکاون فیصد انتظامی شیئرز کے لئے بولی میں شامل ہونے کے لئے سات گروپوں کو اہل قرار دیا گیا تھا جن میں فوجی فاونڈیشن سمیت ملکی اور غیرملکی گروپ شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں نجکاری کا فائدہ کیا؟07 September, 2006 | پاکستان کراچی بجلی بحران پرہائی کورٹ نوٹس 03 July, 2006 | پاکستان کیا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی؟03 February, 2007 | پاکستان سٹیل ملز نجکاری، سماعت ملتوی14 June, 2006 | پاکستان پی ٹی سی ایل کی نجکاری منظور20 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||