لاپتہ، اغواء اور پُراسرار گمشدگی؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچ قوم پرست جماعت جمہوری وطن پارٹی کے ایک اور رہنما پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کی جماعت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں خفیہ اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ پارٹی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالقادر قلندرانی کے مطابق ان کی جماعت کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن رفیق احمد کھوسو جیکب آباد سے مسافر بس کے ذریعے بدھ کی شب کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور یہاں انہیں جمعرات کو مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم وہ کراچی نہیں پہنچ سکے اور راستے میں ہی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ قلندرانی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفیق کھوسو کو خفیہ اداروں نے حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’رفیق جب رات کو کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے تو انہوں نے ان سے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ وہ کراچی آرہے ہیں لیکن صبح وہ لاپتہ ہوگئے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’انہیں یہ معلوم نہیں کہ رفیق کو کس جگہ سے اٹھایا گیا ہے لیکن ان کا خدشہ ہے کہ انہیں کراچی سے ہی اٹھایا گیا ہے‘۔ قلندرانی نے بتایا کہ وہ رفیق کے موبائل فون پر بار بار رابطہ کرتے رہے لیکن کوئی جواب نہیں آرہا تھا بعد میں ایک انجان شخص نے ان کا موبائل اٹنڈ کیا جو اردو بول رہا تھا۔ اس شخص نے انہیں کہا کہ رفیق کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ لیاقت نیشنل اسپتال میں ہیں اور وہ انہیں اسکے حوالے کرنا چاہتا ہے اس لیے وہ اپنا پتہ بتادیں۔ قلندرانی نے کہا کہ ’ہم نے اس سے کہا کہ ہم وہاں آنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام بتادے لیکن اس نے یہی اصرار کیا کہ ہم اسے بتادیں کہ ہم کہاں ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جب انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے معلومات کرائی تو رفیق کھوسو نام کا کوئی مریض لیاقت اسپتال نہیں لایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی گزشتہ سال بلوچستان میں فوجی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پارٹی کی کمان ان کے پوتے براہمداغ نے سنبھال لی تھی جو اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے مطابق جماعت کے دو دیگر رہنما سلیم بلوچ اور شیر محمد بھی لاپتہ ہیں۔ |
اسی بارے میں خواتین کے اغواء کے خلاف مظاہرہ 05 April, 2007 | پاکستان ’خواتین کا اغواء، ایک سازش تھی‘31 March, 2007 | پاکستان ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء24 January, 2007 | پاکستان کلفٹن سے آٹھ لڑکیاں ’اغواء‘04 December, 2006 | پاکستان غیر ملکی تنظیم کے اہلکار اغواء29 November, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||