کلفٹن سے آٹھ لڑکیاں ’اغواء‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کی شام کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں مبینہ طور پر مسلح افراد نے آٹھ لڑکیوں کو ایدھی ہومز سے سہراب گوٹھ منتقل کرنے کے دوران ’اغوا‘ کر لیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ’اغواء شدگان‘ میں سے سات لڑکیاں اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں جبکہ ایک لڑکی ابھی تک لاپتہ ہے۔ ایدھی سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایدھی ہومز میں رہنے والی لڑکیوں کو سہراب گوٹھ منتقل کرنا غیر معولی بات نہیں اور عموماً ایسا ہوتا رہتا ہے۔ فیصل ایدھی کے مطابق جب لڑکیوں کو سہراب گوٹھ منتقل کیا جا رہا تھا تو مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر آٹھ لڑکیوں کو اغوا کر لیا۔ ان میں سات لڑکیاں چھوٹی عمر کی ہیں جبکہ ایک لڑکی کی عمر اٹھارہ برس ہے اور اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ یہ لڑکی یکم دسمبر کو ایدھی ہومز پہنچی تھی۔ ایدھی حکام کے مطابق اغواء کندگان نے گاڑی کے ڈرائیور اور لڑکیوں کے ساتھ بیٹھی عمر رسیدہ رضا کار کو زدوکوب کیا اور بندوق کے زور پر لڑکیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ’اغوا‘ ہونے والی لڑکیوں میں سے سات لڑکیاں اپنے والدین کے گھر پہنچ چکی ہیں اور انہیں تھانے آنے کو کہا گیا ہے۔ | اسی بارے میں فوجیوں پر سندھ پولیس کا مقدمہ05 August, 2005 | پاکستان انٹرنیٹ چیٹنگ، اغواءاور قتل 27 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||