ٹریکٹر کی زد میں آ کر 9 طالبعلم ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک ٹریکٹر سڑک کے کنارے واقع ایک پرائمری سکول کی دیوار سے جا ٹکرایا ہے جس سے نو بچے ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور تیز رفتار ٹریکٹر پر قابو نہ رکھ سکا اور گاؤں ٹھٹھہ ملکاں میں واقع لڑکوں کے ایک سرکاری پرائمری سکول کی دیوار توڑتا ہوا صحن میں بیٹھے ہوئے بچوں پر چڑھ دوڑا۔ خبر رساں ادارے ایسویسی ایٹڈ پریس نے حافظ آباد کے پولیس افسر شوکت جوئیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ بچے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین بچوں نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔ زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس افسر شوکت جوئیہ نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری سے ٹریکٹر چلا رہا تھا اور اس نے اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر بھی لگا رکھا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق ڈرائیور جائے حادثہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگار عدنان عادل کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کو زیادہ تر چوٹیں سر پر لگی ہیں۔ تین شدید زخمی بچوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں چھ سے سات سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ دو ماہ پہلے حافظ آباد میں کسوکی بائی پاس کے قریب ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے سے سکول کی دیوار گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں چھ بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں خیرپور میں حادثہ، تیرہ ہلاک24 March, 2007 | پاکستان چھ بچے ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک04 February, 2007 | پاکستان راجن پور: حادثے میں گیارہ ہلاک22 January, 2007 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||