BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 April, 2007, 03:51 GMT 08:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبداللہ شاہ کی ضمانت

عبداللہ شاہ گزشتہ سال وطن لوٹے ہیں
سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید عبداللہ شاہ کی مزید چودہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس افضل سومرو پر مشتمل بینچ میں نو مقدمات، جسٹس سرمد جلال اور جسٹس علی سائین میتلو پر مشتمل بینچ نے دو اور انسداد بدعنوانی کی عدالت نے تین مقدمات میں سید عبداللہ شاھ کی ضمانت منظور کرلی۔

ان کے خلاف زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور پولٹری فارم کی زمین رہائشی مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کے الزام میں یہ مقدمات دائر کئے گئے تھے۔

احتساب کورٹ نے انہیں اسی نوعیت کے تین مقدمات میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے ہائی کورٹ میں چئلینج کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبداللہ شاہ دس سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان پہنچے ہیں۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ان کی اٹھارہ ریفرنسز میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

دوسری طرف سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ عبداللہ شاہ نے حکومت کو معافی نامہ لکھ کردیا تھا، جس کے بعد انہیں رعایت دی گی ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عبداللہ شاہ آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں مگر انہوں نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ بلکہ قوم پرست رہنما جی ایم سید کو ہسپتال سے باہر نکلنے نہیں دیا تھا۔

سید عبداللہ شاہ کے بیٹے مراد علی شاہ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ارباب غلام رحیم ہمیشہ غلط بیانی کرتے ہیں اور اس وقت بھی وہ ایسا ہی کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمات کا سامنا کیا وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنے ملک واپس آئے ہیں۔

اسی بارے میں
آصف زرداری کے وارنٹ جاری
10 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد