BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 April, 2006, 10:12 GMT 15:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگامہ آرائی: سعد رفیق کی ضمانت

خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کی ہنگامہ آرائی سے متعلق تین میں سے دو مقدموں میں ضمانت ہوگئی ہے
لاہور ہائی کورٹ نے اس سال چودہ فروری کو لاہور کے نگار سنیما کوآگ لگانے کے مقدمہ میں مسلم لیگ (نواز) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یوں ہنگامہ آرائی سے متعلق تین میں سے دو مقدموں میں ان کی ضمانت ہوگئی ہے۔

کیمپ جیل میں قید رکن قومی اسمبلی چودہ فروری کے ہنگاموں سے متعلق ایک اور مقدمہ میں ملزم ہونے کے باعث ابھی رہا نہیں ہوسکیں گے۔ تاہم جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما انجینئر سلیم اللہ کو اس مقدمہ میں پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا ہے جس کی بنا پر وہ اب رہا ہوجائیں گے۔

سعد رفیق اور مقامی مسلم لیگی رہنما زعیم قادری سمیت تیرہ افراد پر الزام تھا کہ وہ چودہ فروری کو لاہور میں یورپی میڈیا میں شائع ہونے والے متنازعہ کارٹونوں کے خلاف احتجاج کے دوران میں نگار سینما کو جلانے میں ملوث تھے۔

یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت قائم کیا گیا تھا جس میں خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ججوں جسٹس ایم بلال خان اور جسٹس نواز بھٹی نے نگار سنیما کیس کے چودہ ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

رکن قومی اسمبلی پر ایک تیسرا مقدمہ چودہ فروری کو لوئر مال پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت قائم کیاگیا تھا جس میں ان کی ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سنے گی۔

مسلم لیگ(نواز) کے ایک سو تیرہ کارکنوں کو چودہ فروری کے ہنگاموں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے نواسی افراد اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔

اسی بارے میں
سعد رفیق کی ضمانت منظور
24 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد