BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبداللہ شاہ:10 سالہ جلاوطنی ختم

عبداللہ شاہ
عبداللہ شاہ کو علالت کی وجہ سے ویل چیئر پر عدالت لایا گیا
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیرِاعلٰی سندھ سید عبداللہ شاہ کی اٹھارہ ریفرنسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبداللہ شاہ دس سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد چند دن قبل پاکستان پہنچے ہیں۔

وہ جمعرات کی صبح سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس افضل سومرو اور جسٹس رحمت حسین جعفری پر مشتمل ڈویژن بنچ کے سامنے پیش ہوئے اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی۔

عبدللہ شاہ کو علالت کی وجہ سے ویل چیئر پر عدالت لایا گیا تھا۔ عدالت نے سید عبداللہ شاہ کی اٹھارہ ریفرنسز میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔ ان مقدمات کی مزید سماعت چار اپریل کو ہوگی۔

سندھ کے سابق وزیر اعلٰی کے خلاف پولٹری فارم کی زمین رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر احتساب بیورو نے ریفرنس دائر کیے تھے۔ عبداللہ شاہ کی وکیل عصمت مہدی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عبداللہ شاہ پر دائر کیے گئے احتساب ریفرنسز سیاسی مقاصد کے تحت قائم ہوئے تھے اور ان میں کوئی صداقت نہیں تھی۔

عبداللہ شاہ فروری 1997میں بیرونِ ملک چلے گئے تھے(فائل فوٹو)
انہوں نے بتایا کہ ان ریفرنسز میں عبادللہ شاہ کے ساتھ جو دیگر افراد ملوث قرار دیے گئے تھے وہ بری ہوچکے ہیں اور ہائیکورٹ نے میرٹ پر عبداللہ شاہ کی ضمانت منظور کی ہے۔

سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بھی سید عبداللہ شاہ کو مفرور قرار دیا گیا تھا، یہ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ایسٹ کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت عبداللہ شاہ سندھ کے وزیراعلٰی تھے۔

عبداللہ شاہ بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد فروری انیس سو ستانوے میں بیرونِ ملک چلے گئے تھے۔ وہ اس عرصے میں جرمنی اور دبئی میں مقیم رہے اور چار روز قبل واپس پاکستان پہنچے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد