BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 20:15 GMT 01:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الرشید ٹرسٹ پر پابندی کیوں؟

الرشید ٹرسٹ
فروری میں الرشید ٹرسٹ کے اٹھائیس دفاتر بند کردیئے گئے تھے
سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے سلامتی کونسل کی قرار داد سمیت وہ تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں جن کے تحت الرشید ٹرسٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ کے سامنے بدھ کے روز الرشید ٹرسٹ پر پابندی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی۔

الرشید ٹرسٹ کے وکیل نے اس پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے ٹرسٹ پر پابندی کی تفصیلات اور سلامتی کونسل کے احکامات اور قرار داد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ ٹرسٹ کے بند کیے گئے دفاتر میں جو ادویات اور غذائی چیزیں موجود ہیں انہیں نکالنے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ خراب نہ ہوجائیں ۔

سر فہرست
 سن دو ہزار ایک میں حملوں کے بعد صدر بش نے ان تنظیموں اور افراد کی فہرست جاری کی تھی جنہیں امریکہ نے غیر قانونی قرار دیا تھا، اس فہرست میں الرشید ٹرسٹ کا نام بھی شامل تھا

وکیل صفائی نے اس کی مخالفت کی اور وقت طلب کیا تاکہ وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جاسکے۔ عدالت نے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال ماہ فروری میں ملک بھر میں الرشید ٹرسٹ کے اٹھائیس دفاتر بند کردیئے تھے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اقوام متحدہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

الرشید ٹرسٹ پر الزام ہے کہ اس کے ذریعے دہشت گردوں کو رقومات فراہم مہیا کی جاتی تھیں۔ سن دو ہزار ایک میں حملوں کے بعد صدر بش نے ان تنظیموں اور افراد کی فہرست جاری کی تھی جنہیں امریکہ نے غیر قانونی قرار دیا تھا، اس فہرست میں الرشید ٹرسٹ کا نام بھی شامل تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ستمبر دو ہزار ایک میں الرشید ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کر دیے تھے، جس کے خلاف ٹرسٹ کے ایک اہلکار نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ تاہم سندھ ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد