بھگوان داس، قائم مقام چیف جسٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس رانا بھگوان داس نے سنیچر کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں سنیچر کی صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں موجودہ قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال نے جسٹس بھگوان داس سے حلف لیا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں کے سینیئر جج صاحبان اور اعلیٰ افسران شریک تھے۔ جسٹس جاوید اقبال جمعہ کی شام کو ہی کوئٹہ سے کراچی پہنچ گئے تھے۔ پاکستان میں عدالتی بحران کے وقت جسٹس بھگوان داس چھٹی پر بھارت گئے ہوئے تھے۔ ان کی غیرموجودگی میں جسٹس جاوید اقبال کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو غیرفعال بنانے کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے دیگر مطالبات کے ساتھ جسٹس بھگوان داس کو سپریم کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کا بھی مطالبہ بھی کیا تھا۔ | اسی بارے میں جسٹس بھگوان داس کراچی میں21 March, 2007 | انڈیا بھگوان داس: عدالتی سفر کے چالیس سال21 March, 2007 | پاکستان جسٹس بھگوان کی واپسی پر بحث 21 March, 2007 | پاکستان جسٹس بھگوان داس، خاندان کو تشویش16 March, 2007 | پاکستان ’لکھنؤ سے رابطہ PCO کے ذریعے‘15 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||