بھگوان داس: عدالتی سفر کے چالیس سال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھگوان داس نے سندھ کے علاقے نصیرآباد ضلع لاڑکانہ میں جنم لیا۔ انہوں نے انیس سو سڑسٹھ میں اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، انیس سو پینٹسھ میں ایل ایل بی اور انیس سو اکاسی میں کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے توہین عدالت کے قوانین پر تحقیق کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جسٹس بھگوان داس نے اپنی عدالتی سفر کی ابتدا چالیس سال قبل انیس سو سڑسٹھ سے سول جج کی حیثیت سے کی، انیس سو اناسی کو انہیں ترقی دیکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کیا گیا۔ انہوں نے انیس سو اسی سے انیس سو تراسی تک لیبر کورٹ اور انسداد دہشت گردی کے جج کے طور پر فرائض سر انجام دیئے۔
انیس سو اٹھاسی سے لیکر انیس سو اکانوے تک وہ خیرپور ،سکھر اور کراچی میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات رہے۔ اسی عرصے میں انہیں سندھ ہائی کورٹ کی معائنہ ٹیم کا رکن نامزد کیا گیا اور انیس بانوے سے چورانوے تک وہ سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار ہے انیس سو چورانوے میں انہیں سینارٹی کی بنیاد پر ترقی دے کر ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا اور ان کا الیکشن ٹربیونل کے ممبر اور چیئرمین سروس ٹربیونل کے طور تقرر کیا گیا۔ چار فروری سن دو ہزار کو انہیں ترقی دیکر سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ جسٹس بھگوان کی فیملی میں اہلیہ رتنا کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ | اسی بارے میں بھگوان داس کو سرکاری پروٹوکول20 March, 2007 | انڈیا جسٹس بھگوان داس کراچی میں21 March, 2007 | انڈیا مستعفی ہونے والے ججوں کا ردِعمل19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||