جسٹس بھگوان داس کراچی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس بھگوان داس بدھ کے روز نئی دلی سے کراچی پہنچ گئے۔ کراچی کے ہوائی اڈے پر سندھ کے چیف جسٹس صبیح الدین اور جسٹس بھگوان داس کی اہلیہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کراچی کے قائدِ اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ تاہم تقریباً چار بجکر چالیس منٹ پر وی آئی پی لاؤنج سے نکلتے ہوتے ہوئے جسٹس بھگوان داس نے اخبار نویسوں کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد اخبارنویسوں سے بات کریں گے۔ اخبار نویسوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے پہلے غیر سرکاری طور پر یہ اطلاع دی تھی کہ جسٹس بھگوان داس دوسری پرواز سے سیدھے اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں جسٹس بھگوان داس، خاندان کو تشویش16 March, 2007 | پاکستان ’لکھنؤ سے رابطہ PCO کے ذریعے‘15 March, 2007 | پاکستان جسٹس بھگوان داس کہاں ہیں؟12 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||