راولپنڈی میں دھماکہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی میں موجودہ کرکٹ سٹیڈیم اور سابق اوجھڑی کیمپ کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے دہشت گردی کے امکان کو یکسر رد کرتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا ہے۔ دھماکے کی جگہ راولپنڈی کی فوڈ سٹریٹ کے عقب میں فوجی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے دفاتر سے بہت قریب ہے۔ جائے وقوعہ پر رات گئے تک پولیس اور شہری دفاع کے اہلکار تفتیش میں مصروف نظر آئے لیکن سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کے معائنے سے پہلے ہی اسے ایک حادثہ قرار دے دیا تھا۔ ڈی آئی جی مروت علی شاہ کے مطابق علاقے کا ایک دکاندار اپنی دکان کے باہر کھدائی کروا رہا تھا جب ایک مزدور کی گینتی زمین میں دبے ایک میزائیل سے ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور ان کے مطابق چار افراد ’معمولی زخمی‘ ہوئے۔ ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کل چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کی حالت نازک تھی۔ ان دو میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں کھدائی کا کام کرنے والے مزدوروں کے علاوہ راہگیر بھی شامل ہیں۔ اس واقعے میں بچ رہنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ ایک شیل تین روز پہلے کھدائی کے دوران ملا تھا جسے کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق آج ایک مزدور نے اسی شیل کو توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ پولیس حکام نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ شیل 1988 میں ہونے والے اوجھڑی کیمپ دھماکے کے دوران زمین میں دب گیا ہو گا۔ | اسی بارے میں راولپنڈی میں دو پولیس اہلکار ہلاک10 July, 2004 | پاکستان راولپنڈی میں پولیس اہلکار ہلاک10 July, 2004 | پاکستان اسلام آباد: خودکش حملہ، دو ہلاک26 January, 2007 | پاکستان ’طالبان، القاعدہ ملوث ہوسکتے ہیں‘27 January, 2007 | پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||