BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 22:45 GMT 03:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عدم تشدد کے فلسفے کی سوویں سالگرہ

مہاتما گاندھی
اجلاس کے پہلے روز ’ستیہ گرہ‘ پر ایک فلم بھی دکھائی گئی
ایک ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا پہلے کی نسبت زیادہ غیر محفوظ ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفے کی سوویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر حکمراں کانگریس کے زیر اہتمام دلی میں ہونے والی دو روزہ تقریب میں ملک کے علاوہ بیرونی ممالک کے سیاسی رہنما اورمجاہدین آزادی حصہ لے رہے ہیں۔

اس بین الاقوامی اجلاس میں تراسی ممالک کے سیاستداں اور رہنما حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب میں بنگلہ دیش، پاکستان، زیمبیا، پولینڈ اور فلسطین کے سیاستدان اور سرکردہ شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن بنگلہ دیش کے نوبل ا‏عزاز یافتہ سماجی کارکن پروفیسر محمود یونس کے علاوہ زیمبیا کے سابق صدر کینیتھ کاؤنڈا اور فلسطین کے سابق وزیر خارجہ ناصر القدوا نے اجلاس سے خطاب کیا۔

سب ہی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ فلیسطین اور عراق ایک عرصے سے تشدد جھیل رہے ہیں لیکن تشدد کا جواب تشدد سے دینا مسئلہ کا حل نہیں ہے اور ہتھیاروں پر ایک بڑی رقم خرچ کرنے کے بجائے اسے سماج کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔

اجلاس کے پہلے روز عدم تشدد کے ذریعے مزاحمت یعنی ’ستیہ گرہ‘ پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔

اجلاس کا افتتاح سونیا گاندھی نے کیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں گاندھی جی کی ابتدائی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے فلسفے کی ضرورت آج کی دنیا میں پہلے سے زیادہ ہے۔

سونیا گاندھی نےکہا ’تشدد سے صرف کمزور عوام کو نقصان ہوتا ہے تاہم یہ ایک کڑوی سچائی ہے کہ کئی بار اپنی بات پہچانے کے لیے لوگ تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن تشدد سے کسی کا کوئی بھلا نہیں ہوتا ہے۔ گاندھی جی تشدد کا جواب تشدد سے دینے کے خلاف تھے۔‘

سونیا کا کہنا تھا کہ گاندھی جی کے فلسفے کی ضرورت آج کی دنیا میں پہلے سے زیادہ ہے

محترمہ گاندھی نے مزید کہا ’ہندوستان آج بھلے ہی ایک جوہری ملک ہے لیکن ہماری حکومت اس طرح کی طاقت کے استعمال سے ہر ممکن گریز کرے گی‘۔

گاندھی جی کے امن و اشتراک کے اصولوں کو یاد کرتے ہو‎ۓ بنگلہ دیش کے پروفیسر محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش ایک ساتھ مل کر کمزور طبقے کی خوشحالی کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

پروفیسر یونس نے کہا ’ہندوستان اور بنگلہ دیش امن کے ساتھ ایک ایسی دنیا کا تصور کرسکتے ہیں جہاں غریبی صرف ایک ماضی کی کہانی ہو اور جہاں سب کو برابری کا موقع ملا ہو۔ جہاں جنگ کی نہیں بلکہ امن کی بات ہو‘۔

اس موقع پر فیسطین کے سابق وزیر خارجہ ناصر القدوا کا کہنا تھا کہ فلسطین ایک عرصے سے جنگ اور شدت پسندی سے دوچار ہے اور’ ہم امید کرسکتے ہیں کہ گاندھی جی کا فلسفہ فلسطین جیسے علاقے کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا‘۔

اسی بارے میں
جیل میں گاندھی گیری
19 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد