کشمیری وفد کے قیام میں توسیع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کے قیادت میں پاکستان کے دورے پر آنے ہوئے تین رکنی وفد نے اپنے قیام میں تین روز کی توسیع کر دی ہے۔ کشمیری رہنما گزشتہ جمعرات کو ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچے تھے اوراب یہ وفد بدھ کے بجائے سنیچر کو واپس سرینگر جائے گا ۔ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کی شاخ کے رہنما یوسف نسیم نے بتایا کہ حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے دورے میں توسیع کا مقصد کشمیر کے اس علاقے کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ کے مشترکہ ملاقات کے علاوہ مظفرآباد اور سرینگر میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل دو الگ الگ ورکنگ گروپ کی تشکیل کے لیے کوشش کرنا ہے۔ یوسف نسیم نے کہا کہ اس کے علاوہ حریت رہنماؤں نے پاکستان کی حزب مخالف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرنی ہیں اور ایک ہفتے کے کم وقت میں یہ سب کچھ ممکن نہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ لائن آف کنڑول کے دونوں جانب کے کشمیری رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کا مقصد یہ ہے کشمیر کے معاملے پر کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے اور کشمیریوں کے آپس کے رابطوں کو بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپس تشکیل دیے جا سکیں۔ حریت کانفرنس کے رہنما گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے اور اس دوران انھوں نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف ، پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ، صدر راجہ ذوالقرنین اور بعض دوسرے کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ | اسی بارے میں ’تنازعۂ کشمیر کا حل سیاست میں‘20 January, 2007 | پاکستان اسلام آباد میں کشمیر کیلیے مظاہرہ19 January, 2007 | پاکستان ’مسئلہ کشمیر کا حل جلد متوقع‘ 19 January, 2007 | پاکستان ہندوستان کا رویہ بدل رہاہے:میر واعظ18 January, 2007 | پاکستان حریت وفد لاہور پہنچ گیا18 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||