BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 16:38 GMT 21:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تنازعۂ کشمیر کا حل سیاست میں‘

 میر واعظ عمر فاروق
میر واعظ عمر فاروق آج کل پاکستان کےدورے پر ہیں
پاکستان کا دورہ کرنے والے حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تنازعۂ کشمیر کا حل عسکریت پسندی کے بجائے سیاسی طورپر تلاش کیا جائے۔

انہوں نے بھارتی حکومت اور کشمیری عسکری تنظیموں سے کہا کہ وہ کشمیر میں فائر بندی کریں اور کشمیری عسکری تنظیمیں امن کے عمل کی حمایت کریں ۔

میر واعظ نے بی بی سی اردو آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذوں پر لڑی جا رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس تنازعے کا حل سیاسی طور پر تلاش کیا جائے۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ’ کشمیر میں عسکریت کی جواب میں بھارت نے لوگوں پر زیادہ تشدد کیا اور اگر وہاں عسکریت پسندوں کی تعداد ایک یا دو ہزار ہے تو اس کے مقابلے میں بھارتی فوجوں کی تعداد لاکھوں میں ہے‘۔ ان کا کہنا تھا’ظاہر ہے کہ اس صورت حال میں اس مسئلے کوئی فوجی حل نہیں نکل سکتا‘۔

لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ’دونوں طرف کی قیادت کو آگے بڑھنا چاہیے اور یہ ممکن نہیں کہ تالی ایک ہاتھ سے بجے اور ساری نرمی پاکستان، مجاہدین اور کشمیری قیادت دکھائے‘۔

حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ’ہندوستان کو پہل کرنی چاہیے، وہ فائر بندی کرے، مار دھاڑ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہوں اور اگر ایسے اقدامات ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ مجاہدین قیادت بھی اس کا ساتھ دے گی‘۔

ان کا کہنا تھا ’ کشمیری مجاہدین کی قیادت میں ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو یہ چاہتا ہے کہ معاملہ سیاسی طور پر آگے بڑھے‘۔ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ’وہ اپنے دورے کے دوران مجاہدین قیادت سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے کہا ’کئی تنظمیں یہ چاہتی ہیں کہ معاملہ آگے بڑھے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ مسئلہ حل ہو اور کسی نے شوق سے بندوق نہیں اٹھائی ہے‘۔ میر واعظ نے کہا کہ’ کئی عسکری رہنماؤں سے ہمارا رابطہ ہے اور ہم کوشش کریں گے ہم دورہ مظفرآباد کے دوران ان سے ملاقات کریں اور ان کو اپنے ساتھ لے کر چل سکیں‘۔

حریت کانفرنس کے رہنما نے مزید کہا کہ ہندوستان کی حکومت اور کشمیری عسکری تنظیمیں امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور کشمیر کے تنازعے کا حل سیاسی طور پر تلاش کرنے کے لیے کشمیر میں فائر بندی کریں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ کب ہوتا ہے اور کون پہلے قدم بڑھاتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا۔

اسی بارے میں
حریت وفد لاہور پہنچ گیا
18 January, 2007 | پاکستان
سیاچن پر پیش رفت کا عزم
13 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد