پاک وہند وویمن بزنس کونسل قائم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تجارت سے وابستہ پاکستان اور ہندوستان کی خواتین تنظیموں نے مشترکہ بزنس کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے اور باہمی تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان وومین چیئمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہ بیگم سلمیٰ احمد اور فیڈریشن آف انڈین وومین انٹر پری نیور کی صدر رجنی اگروال نے کراچی میں بدھ کو اس یادداشت نامے پر دستخط کیے۔ یادداشت نامے کے مطابق مشترکہ بزنس کاؤنسل کے تحت دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے وفود کا تبادلہ کریں گی۔ بزنس وومین کا ماہانہ نیوز لیٹر اور رابطہ ڈائریکٹری شائع کی جائےگی۔ ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائےگی جو بزنس وومین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔ دونوں ممالک میں مشترکہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائےگا۔ یادداشت نامے کے مطابق مشترکہ بزنس کونسل دونوں ممالک میں امن اور سلامتی کے لیے بھی کام کرے گی اور سارک میں وومین کونسل فار ٹریڈ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ بنانے کی لیے بھی کوشش کی جائے گی۔ فیڈریشن آف انڈین وومین انٹری پرینیور کی صدر رجنی اگروال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندستان کا معاشرتی اور ثقافتی پس منظر ایک ہی ہے اس طرح مسائل اور ان کا حل بھی ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس وومین ہندوستان کی بزنس وومین کی کامیابیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ ان کے مطابق مرد اپنے فائدے کے لیے کاروبار کرتا ہے مگر عورت خاندان کے لیے کاروبار کرتی ہے۔ رجنی اگروال نے بتایا کہ ہندوستان میں خواتین کی کامیابی میں مرد مددگار ثابت ہوا ہے کیونکہ ذہنی تبدیلی کی ضرورت ہے جب تک مرد کا ذہن تبدیل نہیں ہوگا عورت کچھ نہیں کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت نے بھی حقیقت پسندانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے کہ خواتین کو نظر انداز کرکے پالیسیاں بنائی نہیں جاسکتی ہیں اس لیے پاکستان حکومت کو بھی اس پر غور کرنا چاہیئے۔ پاکستان کی وومین چیئمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو | اسی بارے میں بھارت سے کئی اشیاء کی درآمد منظور03 May, 2005 | پاکستان ’ آزادانہ تجارت کو فروغ ملے گا‘23 November, 2004 | پاکستان آزادانہ تجارت پر اتفاق03 January, 2004 | پاکستان تجارت میں دس گنااضافےکی امید25 May, 2005 | پاکستان انڈو پاک تجارت: چاولوں پر اتفاق28 March, 2006 | پاکستان پاک بھارت: تجارتی امور پر بات چیت28 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||