وزیرستان: متعدد شدت پسند ہلاک؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی کارروائی میں متعدد شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کے مطابق حملے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ میجر جنرل شوکت سلطان کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبی چھ بجکر پچپن منٹ پر کیا گیا۔ ’جنوبی وزیرستان کے گاؤں زمہ زولہ پر حملہ ان اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا کہ وہاں غیر ملکیوں سمیت پچیس سے تیس شدت پسند موجود ہیں۔‘ ترجمان کے مطابق شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے ان گھروں پر میزائیل داغے گئے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال گیا۔ ترجمان کے مطابق حملے میں زمینی فوج کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔ ’میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتاسکتا لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہاں موجود شدت پسندوں میں سے زیادہ تر ہلاک ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان غیرملکیوں کو جانا ہوگا: مشرف06 January, 2007 | پاکستان فوجی کارروائیاں، ہلاکتیں اور امن معاہدے24 December, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں مزید 7 لاشیں 25 September, 2006 | پاکستان جنوبی وزیرستان: 18 لاشوں کی آمد21 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||