نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ کے ایک افغان مہاجر کیمپ میں امام مسجد کے گھر میں بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ خیال ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغانستان کے شہر جلال آباد سے آئے ہوئے تین مہمان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ نوشہرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پشاور سے تقریباً تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مہاجر کیمپ جلوزئی میں گزشتہ رات پیش آیا۔ امام مسجد کا نام مسعود اللہ ہے۔ دھماکے اتنا شدید تھا کہ سے ہلاک ہونے والوں کے جسموں کے ٹکڑے بکھر گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں گھر کے مالک مسعود اللہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں بعد حراست میں لے لیا گیا اور ان سے تفتش کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔ نوشہرہ پولیس کے ایس پی محمد طاہر نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو تاحال دو لاشیں ملی ہیں جو بری طرح مسخ ہوچکی ہیں اور جو شناخت کے قابل بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو دیگر افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ یا تو ہلاک ہوگئے ہیں یا پھر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ جلوزئی صوبہ سرحد کا سب سے بڑا ’مہاجر کیمپ‘ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کیمپ اسّی کی دہائی میں افغاستنان پر روسی حملے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کے بعد وجود میں آیا۔ | اسی بارے میں زرعی یونیورسٹی میں دھماکہ05 October, 2006 | پاکستان پشاور کے ہسپتال میں دھماکہ 06 October, 2006 | پاکستان پشاور میں دھماکہ ،ایک ہلاک01 December, 2006 | پاکستان پشاورایئرپورٹ: بم دھماکہ،ایک ہلاک26 December, 2006 | پاکستان نوشہرہ:جلسے میں دھماکہ، دس زخمی09 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||