پشاور میں دھماکہ ،ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبائی دارالحکومت پشاور کے ڈیفینس کے علاقے میں ایک دھماکے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا ہے۔ صوبائی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ شام چھ بجے کے وقت شہر کے مہنگے ترین ڈیفینس علاقے میں ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر لدھا ہوا تھا۔صوبہ سرحد کے انسپکٹر جنرل پولیس رفعت پاشا نے بی بی سی کو دھماکے کے مقام پر بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم بظاہر یہ خودکش حملہ دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش بہتر حالت میں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ موٹر سائیکل مکمل طور پر دھماکے میں تباہ ہوگیا۔ قریبی مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا جب وزیر اعظم شوکت عزیز بھی شام کو پشاور کے دورے پر پہنچے۔ سکیورٹی کی وجہ سے ان کے دورے اور مصروفیات کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور صحافیوں کو دھکے دے کر دور کیا۔ | اسی بارے میں گورنر سرحد پر راکٹ حملہ07 November, 2006 | پاکستان پشاور ’خودکش‘ حملہ، ایک ہلاک17 November, 2006 | پاکستان کراچی: امام بارگاہ سے بم برآمد27 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||